بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جولائی

آج کی قومی خبریں (2016-07-29)

وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوششوں سے ذوالفقار علی کی سزائے موت معطل ہونے میں مدد ملی‘ مریم نواز

وفاقی حکومت کا اگست میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی ، دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید دو فوجی جوانوں کی حتمی میڈیکل لیگل رپورٹ تیار
لانس نائیک عبدالرزاق کو 4 گولیاں اور سپاہی خادم حسین کو دو گولیاں ماری گئیں

آزادکشمیر کے چار سابق وزرا کے خلا ف نیب اور آزادکشمیر احتساب بیورو کا شکنجہ تیار

پہلے بھی حکومت کی امدادکے بغیرادارہ چلایا،فیصل ایدھی
عوام نے ہمارے سے ساتھ ہروقت تعاون کیااوراب بھی ضرورت پڑی توعوام سے ہی مددلیں گے،اس ملک کوویلفیئرسٹیٹ بنانے میں اپناکرداراداکریں گے،عبدالستارایدھی کے صاحبزادے کی حیدرآبادمیں پریس کانفرنس

بلوچستان میں فیڈرل لیویز اہلکاروں کی بھرتی کیلئے فی آسامی تین سے پانچ لاکھ رشوت وصول کی گئی ،سینٹ کی سب کمیٹی سرحدی امور میں انکشاف
پنجاب کے لوگوں کو بھی قواعد کے خلاف رشوت لے کر بھرتی کیا گیا
کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں لیویز کے معاملات دیکھنے والے افسران کو طلب کرلیا

نوشہرہ،غریب رکشہ ڈرائیورپربااثرسیاسی جماعت کے افرادکاسرعام تشدد
راہگیرنے مظلوم ڈرائیورپرجسمانی تشددکی ویڈیوبناکرسوشل میڈیافیس بک پرلوڈکی جسے ملک کے بڑے بڑے ٹی وی چینلزنے بریکنگ نیوزکے طورپرچلایا،پبی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے یوتھ کونسلرشجاعت شاہ سمیت چاروں ملزمان کوگرفتارکرلیا

وزارت پانی و بجلی اور نیپر ا میں ٹھن گئی،سولر پینل پلانٹس اور کول پاور منصوبوں کے ٹیرف کے معاملے پر اختلافات مزید بڑھ گئے
وزارت نے نیپرا کے ٹیرف کو مسترد کر دیا، گیند اعلیٰ حکام کی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو ایک کروڑ99ہزار روپے کا سیلز ٹیکس عائد کردیا

بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی،واجبات کی عدم ادائیگی
صفاء گولڈ مال کو سیل کردیا گیا
معروف شاپنگ پلازہ کو سی ڈی اے قوانین کے تحت سات منزلیں تعمیر کرنے کی اجازت تھی،آٹھویں منزل کی تعمیر بلا اجازت کی جارہی تھی
انتظامیہ کے ذمہ 7 کروڑ روپے کے واجبات تھے،جمعرات کی صبح ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، مجسریٹ کی نگرانی میں عمارت کو سیل کردیا گیا

چیف جسٹس نے سوشل میڈیا پر اپنے اور اہل خانہ بارے پروپیگنڈے کے باعث خود کو کراچی بدامنی کیس کے بینچ سے علیحدہ کرلیا