بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جولائی

آج کی قومی خبریں (2016-07-26)

اسلام آباد : ملک میں غیرمعیاری پیٹرول کی درآمداور فروخت پر پابندی کا فیصلہ
وزارت پیٹرولیم نے ریفائنریوں اور پی ایس او سمیت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے،تاہم پیٹرول کا معیار بہتر ہونے سے قیمت بھی 2 روپے 60 پیسے فی لیٹر بڑھ جائے گی، حکام

لاہور ،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
پاکستان ریلوے کی زمینو ں پر غیرقانونی رہائشی تجاوزات کا جائزہ لیا گیا

کارکنوں کے تحفظات ، سیاسی جماعت سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے سے دستبردار

تھانے دار کے بیٹے نے پیٹرول تاخیر سے ڈالنے پرساتھیوں کے ہمراہ پمپ ملازمین پر تشدد کی انتہا کردی‘
تشدد سے پمپ تین ملازمین زخمی،ایف آئی ار درج نہ ہوسکی


”تین سالوں میں کس نے زیادہ کام کیا ہے “
بنوں میں آرمی چیف اور سیاستدانوں کے درمیان ریفرنڈم کے بینر آویزاں
پولیس نے بینرز نصب کرنے والے اسلم نامی شخص کو گرفتار کرکے بنوں جیل منتقل کردیا
کوئی تنظیم انفرادی طور پر ایسا نہیں کرسکتی ، یہ جو بھی شخص ہے اس پر غداری کا مقدمہ چلایا جائیگا ، صوبائی وزیر

چارسدہ پولیس نے پولیس گردی کی بدترین مثال قائم کر دی
حوالات میں نہ صرف جنسی تشددکی کوشش کی بلکہ تصاویرنکال کر سوشل میڈیاپردیدیں ،کرشمہ ایاز

38سال سے پشتو فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر قیصر صنوبر نے فلمی دنیا کوخیرباد کہہ دیا
تبلیغ پر جانے کااعلان