بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جولائی

آج کی قومی خبریں (2016-07-18)

ترکی میں ناکام بغاوت کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو زیربحث لانا مناسب رویہ نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب
اس وقت پاک فوج اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ ضرب عضب جیسے قومی فریضے کی انجام دہی میں مصروف ہے، شہباز شریف

لاہور میں شدید بارشیں، مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
ٹرانسارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب، سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

صوبائی ، اے این پی کے سابق ایم پی اے حاجی محمدشعیب حجرے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی
تشویشناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل

پاکستان اب فوجی حکومت اور آمریت کا متحمل نہیں ہوسکتا‘یوسف رضا گیلانی
پانامہ لیکس پر پیپلزپارٹی کا موقف وہی ہوگا جو متحدہ اپوزیشن کا ہوگا۔ پی پی سولو فلائٹ نہیں کرے گی، نجی ٹی وی سے گفتگو

سیالکوٹ،وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف کی مسلم لیگ ہاؤس میں کھلی کچہری
شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے بارے میں اپنی شکایات اوردرخواستیں وفاقی وزیرکوپیش کیں

آزاد کشمیر کے جی ایس ایم سسٹم کو تھری جی سے منسلک کرنے کے لےئے اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں،سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد علی ندیم
حکومت کی جانب سے تھری جی کی نیلامی کے ساتھ ہی کام کا آغاز کردیا جائے گا
سال کے آخر تک عوام کو سہولت فراہم کردی جائیگی ، ایس سی او کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد منعقدہ تقریب سے خطاب

ریاض فتیانہ نے اپنی جماعت عوام لیگ کے نام سے رجسٹر کروا لی
ستمبر کے آخری ہفتہ میں پارٹی کا پہلا ملک گیر کنونشن لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ،ایک ہزار وفود کو پہلے پارٹی کنونشن میں شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال
وسیع اصلاحات کا ایجنڈا ہے، پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہ،آئین پاکستان اور سول اداروں کی تنظیم نو کریں گے،ریاض فتیانہ کی خبر رساں ادارے سے گفتگو

قندیل بلوچ کے قتل میں مفتی عبدالقوی کا ہاتھ، پولیس کا تفتیش کا ارادہ

پنجاب بھر کے ارکان اسمبلی کے فنڈز کشمیر الیکشن سے مشروط
جو ارکان اسمبلی کشمیر الیکشن میں کردار ادا کریں گے ان کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے،کشمیر الیکشن میں لاہور کے کشمیریوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا ،وزیر اعلی پنجاب