بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جولائی

آج کی قومی خبریں (2016-07-17)

کراچی،اعلیٰ سطحی اجلاس میں رینجرز اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا تنازعہ حل نہ ہوسکا ،دونو ں فریقین کا اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار
وزیر اعلیٰ کا ڈی آئی جی لاڑکانہ کو فی الحال اس ایشوپر کوئی ایف آئی آر درج نہ کرنے کا حکم
حکومت سندھ کا سہیل انور سیال کو تبدیل کرنے یا نہ کرنے بارے آصف زرداری سے مشورہ
لاڑکانہ میں اسد کھرل کے واقعہ کے بعد رینجرز کا آپریشن کا بھی آغاز
وزیر داخلہ سندھ کی رہائشگاہ کے اطراف چھاپے مارکر 8 سے 10 کو حراست میں لے لیا

شراب پرمٹوں کیلئے غیر مسلم بننے والے دائرہ اسلام سے خارج قرار
چند ٹکوں کی خاطر خود کو لادین ظاہر کرنے والے دنیا اور آخرت تباہ کر رہے ہیں،شادی شدہ ہیں تو نکاح ختم ہوچکے، مولانا شریف ہزاروی
ایسے عناصر اپنے فعل سے توبہ کریں دوبارہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائیں،ابوالخیر زبیر،خود کو غیر مسلم ظاہر کرنیوالے غلط کام کر رہے ہیں،طاہر اشرفی
کسی بھی مسلمان کیلئے خود کو غیر مسلم ظاہر کرنا شرعاً حرام اور کسی صورت جائز نہیں ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے،علامہ عارف واحدی

صوبائی حکومت کی اولین ترجیح غریب عوام کی حالت زندگی بہتر بنانا ہے،پرویز خٹک
حکومت اپنے تمام وسائل غریب عوام کی بہتری پر خرچ کرے گی،اٹھارہ لاکھ غریب خاندانوں کواس سال ہیلتھ انشورنس اسکیم میں ڈالا جارہا ہے آئندہ ماہ سے ہیلتھ کارڈ جاری ہونا شروع ہوں گے
اپوزیشن صوبائی حکومت کے خلاف غلط پروپیگنڈہ مہم چلا کر خود کوسیاست میں ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، 2018 کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے کارکن اور غیور عوام اپنے ووٹ کے ذریعے عمران خان کا ساتھ دیں، عمران خان ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتے ہیں ،کھلی کچہری سے خطاب

سندھ حکومت نے پولیس کیلئے پنجاب سے کمپیوٹرسسٹم سافٹ ویئر مانگ لیا
پنجاب پولیس کے زیراستعمال ہیومن ریسورس مینجمنٹ ‘ کمپلینٹ‘ تھانہ ریکارڈ مینجمنٹ‘ کریمنل ریکارڈ آفس ‘ سافٹ ویئر فراہم کئے جائیں گے
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چیف سیکرٹری سندھ کے مراسلے پر پنجاب پولیس اور پی آئی ٹی بی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھرپور معاونت کی ہدایت کر دی
پی آئی ٹی بی وفاق‘ خیبرپختونخوا‘ فاٹا‘ بلوچستان اور گلگت بلتستان کو بھی حج‘ تعلیم‘ صحت اور پولیس کیلئے سافٹ ویئر فراہم کر رہی ہے،ڈاکٹر عمر سیف

پیمرا شکایات کونسل کا اے آر وائی پر وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار پر پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگانے پر 80 ہزار روپے کا جرمانہ
پیمرا شکایات کونسل کی اے آر وائی نیوز اور سچ ٹی وی پر آٹھ، آٹھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش

ملتان ،بہاوٴالدین زکریایونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ طالبعلم عاطف حمیدکا ساتھی کے ہمراہ گینگ ریپ

سکیورٹی گارڈ ہلاکت کیس ، شیخ روحیل اصغر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
عدالت نے فریقین کو صلح کے لیے وقت دے دیا

جڑا نوالہ ،آستا نہ پر چرا غ جلا نے کے دوران سا س ، بہو جھلس گئیں ، ہسپتا ل پہنچ کر دم توڑ گئیں

اسلام آباد،میٹروبس میں خواتین مسافروں کے ساتھ وارداتیں معمول بن گئیں
آئی نائن پولیس نے دونوسربازخواتین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی