بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جولائی

آج کی قومی خبریں (2016-07-15)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اقتصادی راہداری کے تحت صوبے سے گزرنے والے شمالی روٹ پر چینی/غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی کیلئے علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت
راہداری کی سیکورٹی کیلئے 9000افراد پر مشتمل نو دستوں کی سپیشل فورس تشکیل دی جائے گی

ایف بی آر کو دھوکہ، دو مسلمانوں نے شراب فروشی کا لائسنس حاصل کرلیا
دونوں شہری نے خود کو کاغذات میں غیر مسلم ظاہر کر کے غیر ملکی شراب کی فروخت کا لائسنس حاصل کیا ہے، نادرا ریکارڈ نے بھانڈا پھوڑ دیا
شراب فروشوں نے دھوکہ دہی سے کروڑوں کا ٹیکس چوری کیا، کرپشن سیکنڈل میں ایف بی آر کے لوگ بھی ملوث،ملک عامر دھندے کا سرغنہ نکلا
سن ڈپلو میٹک بانڈ ویئر ہاؤس نے2013 سے لیکر اب تک 800 ملین روپے کی ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا،دستاویزات میں انکشاف

شہباز شریف کبھی نواز شریف کو ہٹا کر وزیراعظم نہیں بنے گا،تہمینہ درانی
پانامہ لیکس کوئی سازش نہیں یہ عالمی سطح پر ثابت شدہ حقائق ہیں،نواز شریف کو احتساب سے ڈرنا نہیں چاہیے،نجی ٹی وی سے گفتگو

مری ، ایوبیہ میں چیئر لفٹ خراب ہونے سے بچوں عورتوں سمیت 100سے زائد سیاح 4 گھنٹے تک جنگل میں پھنسے رہے

رینجرزکی مدت میں توسیع کیلئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کوبھیج دی ہے، ریاض احمد سومرو
جیسے ہی وزیراعلیٰ منظوری دیں گے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرزکی مدت میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا،قائم مقام سیکرٹری داخلہ سندھ

چھوٹو گینگ کے بعد ساہیوال کا عجو گینگ منظر عام پر آگیا
دیہاتیوں کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ اور دھرنا ، گرفتاری کا مطالبہ

سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ میں صوبائی وزیر داخلہ انور سیال کے بھائی نے رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف درخواست دائر کردی
اہلکاروں پر ہراساں کیے جانے کاالزام

قندیل بلوچ پشتو فلم میں جلوے بکھیریں گی ؟ فلمساز وں کے متنازعہ ماڈل سے رابطے