بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جولائی

آج کی قومی خبریں (2016-07-05)

افغان حکومت نے افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے باعث پشاور سے چلنے والی پاک افغان دوستی بس سروس معطل کردی

پانامہ لیکس کے معاملے پر اگر اپوزیشن عدالت میں گئی تو یہ ہمارے حق میں بہتر ہو گا،خو اجہ سعد رفیق

نامعلوم چور ایم این اے طلال چوہدری کے فلیٹ سے لاکھوں کاسامان لوٹ کر فرار
چور فلیٹ سے نقدی،ڈالرز،جیولری اور گھڑیاں لے گئے،تفتیش جاری، پولیس،چوری شدہ سامان کی تفصیل اسلام آباد آکربتا سکتا ہوں،طلال چوہدری
ہائی پروفائل علاقہ میں چوری کی واردات ،وزیر اعظم ہاؤس ،ایوان صدر ،پارلیمنٹ، وزراء کالونی سمیت سب کو زیرو سیکورٹی کا پیغام پہنچا دیاگیا

راولپنڈی،اڈیالہ روڈپرچوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات
بیٹی نے آشناسے مل کروالدہ ،والد، بہن اور کزن کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،3بچے الگ کمرے میں سوئے ہونے کے باعث زندہ بچ گئے،ملزمان موقع واردات سے فرار،لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالے

گوادر: کسٹمز ڈیوٹی ہدف سے 200 گنا زیادہ
ایم سی سی نے سال 16-2015 کے کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف نہ صرف پورا کیا بلکہ ہدف سے 203 فیصد زائد ڈیوٹی بھی جمع کی

بجلی چوری پکڑنے پر ایس ڈی او واپڈا کے خلاف کارروائی
یونین نے وکیلوں کو مفت بجلی دینے کے لیے تحریک چلا دی

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اکمل خان باری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
خواجہ عمران نذیر اور ملک ریاض حلقے میں کرپٹ لوگوں کو نواز رہے ہیں:اکمل باری

کراچی، تحقیقاتی اداروں نے دو ہائی پروفائل کیسز کوعید کے بعد حل ہونے کی رپورٹ حکومت کوفراہم کردی

کراچی، امجد صابری کے اہل خانہ نے ملک چھوڑنے کافیصلہ کرلیا
کیس میں زیادہ دلچسپی نہ لیں،اہل خانہ پردباؤبڑھ گیا،وفاق کا 2کروڑروپے مالی امداد کاچیک بھی واپس بھیج دیا ،ذرائع