بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جولائی

آج کی قومی خبریں (2016-07-02)

مفتی عبدالقوی کے بعد قندیل بلوچ کی معروف صحافی سہیل وڑائچ کے ساتھ سیلفیوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

سیف اللہ خان نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، مراد سعید کا بطور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر

حکومت نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے بلوچستان کے شہر حب میں پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ کرلیا
وزارت پٹرولیم نے پارکو آئل ریفائنری کو حب میں 5 ارب ڈالر مالیت کی خلیفہ کوسٹل آئل ریفائنری لگانے کا ٹاسک سونپ دیا
تعمیر پارکو کے منافع سے کی جائے گی جس سے قومی خزانے پر قطعاً کوئی بوجھ نہیں پڑے گا
صلاحیت اڑھائی لاکھ بیرل یومیہ ہوگی،ریفائنری مکمل ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کم اور قیمت سستی ہوجائے گی، وزارت پٹرولیم

شرمیلا فاروقی کی سیاست بھی خطرے میں پڑگئی
وہ 2021 ء تک نااہل ہیں ، اْنہیں نیب عدالت سے سزا ہوچکی ہے،6سال سے لی گئی مراعات بھی غیرقانونی ہیں،نیب کا چیئرمین سیکریٹریٹ کو خط

خیبر پختونخوا میں تبدیلی،محکمہ خزانہ کاضلعی، تحصیل اور یوسی ویلج کونسلوں کو پہلی سہ ماہی کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء
مجموعی طور پر سات ارب بیس کروڑ چالیس لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے

آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی ،جہانگیر ترین
تحریک انصاف کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گی اور پانامہ زدہ حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھونس دھاندلی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے
مسلم لیگ(ن)پارٹی نہیں بلکہ مافیا ہے جو اپنے ناجائز مفادات کیلئے کوئی بھی حربہ اختیار کرسکتی ہے 21جولائی کو تحریک انصاف آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی جس کے بعد اسلام آباد سے ڈکٹیشن دینے کی بجائے کشمیرکے فیصلے کشمیرمیں ہی ہونگے ،افطار پارٹی سے خطا ب

مری،ماریہ کیس میں نامزدملزمان بے گناہ قرار ،موت خودکشی ہے،کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ، ماریہ کو جلایا نہیں گیا بلکہ اس نے خود کشی کی، ہارون نامی دوست سے تعلقات ٹوٹنے پر ما یو س تھی ، رپو رٹ

نئی گاڑی لیزکروانے پرتین فیصد ودہولڈنگ ٹیکس،جائیداد کی خریدوفروخت پرانکم ٹیکس کا نیا طریقہ کار رائج کردیا گیا