بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جون

آج کی قومی خبریں (2016-06-28)

پاکستان ریلوے کا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کا کامیاب تجربہ
تجرباتی ٹرین رائیونڈ سے لودھراں کے درمیان ڈبل ٹریک پر چلائی گئی ہے ، خواجہ سعد رفیق

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت ( ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی کی ،مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف اپوزیشن میں ہونگی
(ن) لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم اور آئندہ ریاست کا صدر کون ہوگا سکندر حیات بھی ناراض
(ن) لیگ میں اختلافات سینئر رہنماؤں نے (ن) لیگ سے اندرون خانہ منہ موڑ لیا
پیپلز پارٹی 13سے14نشستوں کے ساتھ جبکہ (ن) لیگ 16سے18نشستیں لیں سکتی ہے
تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کو کسی بھی صورت میں ( ن) لیگ میں شامل نہیں کریں گے تمام تر پہلو پر غور فکر وفاق میں ایک بار پھر پانامہ لیکس سے نکلنے کے لئے پیپلزپارٹی کی مدد لی جائے گی ،رپورٹ

مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک ،نجف عباس سیال نے تردید کردی
50 سے 60 اراکین اسمبلی کو وفاقی وزراء کے رویئے سے شکایت ہے ، ملاقات تو درکنار، ٹیلی فون سننا بھی گوارا نہیں کرتے
مریم نوازسے ملاقات بھی ہوئی جس کے بعد مطمئن ہیں،کیے گئے وعدوں کی وفا چاہتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

کوئٹہ میں مون سون کی پہلی طوفانی بارش و ژالہ باری نے تباہی مچا دی ، دو بچے جاں بحق ،10 افراد زخمی
ایک شخص کو برساتی نالے سے زندہ نکال لیا گیا ، بجلی و مواصلاتی نظام درہم برہم
شہر کی تمام سڑکیں برساتی نالوں کا منظرپیش کرنے لگیں سول ہسپتال کوئٹہ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں واقع مکانات میں پانی داخل

اسٹیٹ بینک کا بینکوں کی مجوزہ طویل چھٹیوں کا نوٹس
کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں ہفتہ 2 جولائی اور ہفتہ 9 جولائی کو کھلیں گی

وزارت پانی و بجلی اور سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی کے الیکٹرک کے من مانے فیصلوں کے آگے بے بس
کمپنی بجلی پید کرنے میں ناکامی کے بعد سسٹم اپ گریڈیشن پر بھی کوئی توجہ نہیں دے رہی
آپریشن اور مینٹی ننس کی مد میں صارفین سے اضافہ رقوم نکلوانے کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع

موسم کی پیشن گوئی کے لیے استعمال ہونیوالے ٹیکنیکل آلات اور ریڈار زائد المعیادہونے کا انکشاف
موسم کی صورتحال جاننے کے لیے 22ریڈاروں کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں صرف 7ریڈار لگے ہوئے ہیں وہ بھی زائد المعیاد ہو چکے ہیں،ڈاکٹر اسرار
پاکستان کے پاس جدید ٹیکنالوجی نہ ہونے کے باعث بارشوں کی پیشگوئی کرنے میں دشواری ہوتی ہے، و زیر اعظم کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے انہوں نے آئندہ 6سال کے بعدآلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈی جی میٹ کی سینٹ قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ

لیہ پولیس کا انوکھا کارنامہ، مردے پولیس پر تشدد اور ڈکیتیاں کرنے لگے

ملتان کی مقامی عدالت میں قندیل بلوچ کے خلاف نام کے ساتھ بلوچ لکھنے پر دعویٰ دائر
قندیل کا نام فوزیہ ہے اسے بلوچ لکھنے سے روکا جائے ، درخواست گزار ،قندیل 13 جولائی کو طلب