بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

آج کی قومی خبریں (2016-06-22)

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کو عسکریت پسندوں کی رہائی کے لیے ’بارگیننگ چپ‘ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، پولیس کو شبہ

وزیر اعظم کے ایک وفاقی وزیر انہیں خوش دیکھنا نہیں چاہتے، ہر روز ان کیلئے نیا مسئلہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں،مولا بخش چانڈیو
یہ سمجھ نہیں آتا وہ کس کے ایجنڈا پر کار بند ہیں،مضحکہ خیز بات ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے ماتحت کام کرنیوالے ادارے روز کسی نہ کسی کی ویڈیو لیک کر دیتے ہیں
ڈاکٹر عاصم کی جھوٹی ویڈیو بھی لیک کی گئی جس کی تحقیقات کیلئے وفاقی وزیر سندھ حکومت کو تحقیقات کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

زینت قتل کیس‘ملزمہ پروین بی بی نے ایک بار پھر عدالت میں اعتراف جرم کرلیا
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈمیں 4 روزکی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
ملزمہ کو اپنے جرم پر کوئی ندامت نہیں ، بیٹی کو جلانے کی بجائے نہر میں پھینک دیتی تو زیادہ اچھا تھا :ملزمہ کا پیشی کے موقع پر بیان

ملک بے یارو مددگار‘ پوری ملکی قیادت لندن ،امریکہ ، دبئی اور بیرون ملک رہ کر ملکی معاملات چلا رہی ہے‘لاہور ہائیکورٹ
عدالت نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے ملبے کے نیچے دب کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیر اعلی پنجاب کی اعلان کردہ امدادی رقم کی فراہمی کا ریکارڈ عدالت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28جون تک ملتوی کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کا جائزہ روکنے کیلئے کیس کی جلد سماعت کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی

عید الفطر:اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ
وزارت داخلہ نے شہر بھر کی سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایات جاری کردیں
شاپنگ سنٹرز اور تفریح گاہوں کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی نفری کم پڑ گئی

مو با ئل پر دوستی کا بڑ ا انجا م ،گجر ات کی جو اں سا لہ لڑ کی کو لا ہور کے نو جو ان نے دوستو ں کے ہمر اہ اجتما عی زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈالا

مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر ایوب جتک طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ٹھٹھہ، تحریک انصاف کے مقامی رہنما مصلفی چانڈیو گرفتار
گھر میں گھس کر اغواء ،تشدد ،دھمکیاں دینے کا الزام