بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جون

آج کی قومی خبریں (2016-06-14)

مسلم لیگ (ن) اپنے وعدے پورے کرتی ہے ،عوام نے تین بار منتخب کیا،پرویز رشید
آزاد کشمیر میں ہمارے پاس 250 درخواستیں آئی ہیں باقی جماعتوں کے پاس ٹکٹ کیلئے امیدوار بھی نہیں ہیں،وزیر اطلاعات کی صحافیوں سے گفتگو

الیکشن 2013ء میں دھاندلی کے الزامات پراب بھی قائم ہوں،محمدافضل خان
ذمہ دارصرف جسٹس (ر)ریاض کیانی نہیں بلکہ پورالیکشن کمیشن تھا،جسٹس کیانی سے معافی عدالت کے کہنے پرمانگی،معافی نامے کاالیکشن دھاندلی سے کوئی تعلق نہیں،پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے،سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن کی نجی ٹی وی سے گفتگو

سوات یونیورسٹی میں ماسٹرزکے بعدتھیسزکرنے کیلئے پیسے لینے کاانکشاف
پیسے نہ دینے والے طالب علموں کے تھیسزپاس کرنے کاعمل کھٹائی میں پڑگیا،قیمتی سال ضائع، ثبوت پیش کرنے پریونیورسٹی نے چپ سادھ لی

عید کے بعد وزیر اعظم نظر نہیں آئیں گے، نبیل گبول کا دعوی
مسلم لیگ (ن) پارٹی میں بغاوت شروع ہو چکی ، اسحاق ڈار سے بہت سے لوگ ناراض ہیں،مصطفی کمال کی پارٹی میں نہیں جارہا،سابق رکن قومی اسمبلی

اورنج ٹرین منصوبے کیلئے 85 ارب مختص

آزاد کشمیرانتخابات، تحریک انصاف،مسلم کانفرنس کا 16حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان
تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا آزاد کشمیر میں اتحاد خوش آئند، ا دنوں جماعتیں دھاندلی زدہ حکومت کا راستہ روکیں گی، جہانگیر ترین
مسلم کانفرنس،تحریک انصاف اتحاد نے ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکال دی ،لیگی قیادت تنہاء حکومت بنانے کے دعوے کر رہی تھی ، سردار عتیق

آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاتاہم ناک اور کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے،علماء، طبی ماہرین

کراچی،تحریک انصاف نے باغی رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین کی نااہلی کے لیے اسپیکرسندھ اسمبلی کوخط لکھ دیا

چنیوٹ،معروف روحانی شخصیت اور مصنف حضرت خواجہ صوفی نسیم احمد حرم کعبہ مکة المکرمہ میں انتقال کر گئے