بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

آج کی قومی خبریں (2016-06-05)

بلدیاتی نظام سے متعلق کمیٹی 15دن کے اندرفیصلہ دے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواء
نظام کومزیدفعال اوربااختیاربنانے اوراختیارات کونچلی سطح پرمنتقل کرنے کیلئے پولیس سمیت تمام محکموں کوبلدیات کے نیچے کردیاجائیگا،جبکہ بیس ارب روپے سے زائدکے فنڈبھی مزیدمنتقل کردئیے ہیں،پرویزخٹک کاایبٹ آبادمیں جلسے سے خطاب

کراچی، سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسلمان قیدیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا
نماز ومذہبی رسومات کی ادائیگی کرنے والے قیدیوں پر تشدد بھی معمول بن گیا،قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی،صوبائی حکومت و حکام کیلئے لمحہ فکریہ

دہشت گردوں کا علاج ، ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی

اٹک،قادیانی ہومیو ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ
نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے دروازے پر موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا
آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او اٹک کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی ،ضلع بھر کی ناکہ بندی
مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع

”را“ نے کراچی شہر کے مینڈیٹ رکھنے والے آدمی کو خرید لیا ہے،مصطفی کمال
الطاف حسین نے قوم کو ایسی کھائی میں دھکیلا ہے جہاں سے واپسی پر صدیاں لگ جائیں گی
وفاقی یا صوبائی حکومتوں کو کراچی کے لوگوں سے کوئی محبت نہیں اس لئے وہ الطاف حسین کے خلاف کارروائی نہیں کرتے ہیں
اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتاہوں لاپتا افراد کو عید سے قبل بازیاب کر دیں اب یہ برے کام نہیں کریں گے،یہ برے نہیں تھے انہیں برا بنایا گیا ہے ، انہیں اچھا شہری بننے کا موقع دیا جائے، پی ایس پی کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب

لاہور،نا معلو م مو ٹر سا ئیکل سو اروں کی چرچ پر فائرنگ ، خوف و ہراس پھیل گیا

شیخوپورہ ،لیگی ایم پی اے کے قریبی رشتے دار کا کپڑے استری کرنے کا معاوضہ طلب کرنے پر 24سالہ محنت کش لڑکے کے گھر میں داخل ہو کرتشدد

ساہیوال، شدیدگرمی اور لو لگنے سے چار افراد جاں بحق ، درجنوں بیہوش
درجہ حرارت 44سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، ہسپتال وارڈوں کے ایئر کنڈیشن خراب

جیکب آباد،60سالہ بوڑھے شخص کی 10سالہ بچی سے شادی
پولیس نے بوڑھے دولہا کو گرفتار کرلیا ،مولوی اور والد فرار
دولہا، مولوی اور بچی کے والد سمیت 10افراد کیخلاف مقدمہ درج

مسلم لیگ ن ساہیوال شہر اور تاجر ونگ کے آٹھ رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
دو سابق ناظمین اور یونین کونسلوں کے چار آزاد چیئر مینوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا