بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

آج کی قومی خبریں (2016-06-03)

سندھ اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخاب،کراچی کی دونوں نشستیں ایم کیو ایم نے جیت لیں، نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، جیت کی خوشی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے کارکنوں کا جشن،،مٹھایاں تقسیم ، ڈھول کی تھاپ پر رقص

شیخوپورہ،بجلی لوڈشیڈنگ نے بس میں سوار70مسافروں کی زندگی بچالی
تیزرفتاربس ڈرائیورنے بس سڑک کنارے لگے بجلی کے ہائی وولٹیج پول سے ٹکرادی جوبس پرہی گرگیا،مسافروں نے سجدہ شکراداکیا

رمضان المبارک سے قبل ملک بھرکی 60تنظیموں پر پابندی ،بینک اکاؤنٹس منجمند
صدقات ، فطرانہ اور خیرات وصول کرنے پر پابندی عائد
تین کالعدم تنظیمیں عید الاضحی کے موقعہ پر کھالیں بھی اکٹھی نہیں کر سکیں گی

ایس ایس پی جہانزیب کاکڑ کی موت معمہ بن گئی،2ہفتے بعد بھی رپورٹ منظر عام پر نہ آسکی
سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں کاکڑ دفتر کے صوفے پر بیٹھے نظر آئے کنپٹی پر سوراخ کا نشان اور ہاتھ میں پستول تھا جو کہ ان کی گود میں پڑا ہوا تھا
ڈیرہ اللہ یار اور کوئٹہ کی پوسٹمارٹم رپورٹس میں واضح فرق، پولیس سرجن ڈاکٹر بلوچ نے نعش کا دوسرا پوسٹ مارٹم کیا اور رپورٹ میں واقعہ کو قتل قرار دیا

رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں کمی ، وفاق نے بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کو کم کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی
پاور پلانٹس کو 2 لاکھ 75 ہزار اضافی فرنس آئل فراہم کیا جائیگا
پی ایس او کو اضافی رقم فراہم ،پی ایس او 23 ہزارٹن فرنس آئل کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پر پاور پلانٹس کو یقینی بنائے گا ،ذرائع

دہشتگردپورے ملک میں چھپے ،وقفے وقفے سے اپنی کارروائیاں کرتے ہیں،رانا ثناء اللہ
پنجاب میں 250کے قریب دہشتگردوں کوپکڑاگیا،نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو

آئندہ 24گھنٹوں میں خیبر پختونخو ا، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤ ںآ ندھی، گرج چمک کیساتھ بارش ، بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان

ماہ رمضان گرم اورخشک گزرے گا ،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

نواب شاہ،سوتیلی ماں کا ظلم ،معصوم بچی پر وحشیانہ تشدد کرکے قتل کردیا
بچی جان بچانے سگے باپ کے پیچھے چھپتی رہی ،پولیس اہلکار باپ نے کوئی مدد نہ کی
وحشی باپ اور سوتیلی ماں کو پولیس نے گرفتار کرلیا