بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جون

آج کی قومی خبریں (2016-06-01)

لاہور اور ملتان میں ینگ سز ایسوسی ایشن کی سروس سٹرکچر اور رسک الاؤنس کے مطالبات کے حق ہڑتال
پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دوسرے روز بھی دھرنا‘ ملتان میں نشتر ہسپتال کی ینگ نرسز ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئیں‘ سروس سٹرکچر اور ہیلتھ الاؤنس د ینے اور نشتر ہسپتال میں معطل کی گئی نرسز کو بحال کر نیکا کا مطالبہ کر دیا ’‘ نرسز نے دھرنے سے قبل وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی

ڈیرہ مراد جمالی، شکار پور گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی ،بلوچستان کو بجلی کی سپلائی معطل
شدید گرمی میں سینکڑوں شہری اور دیہاتی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
عوام شدید گرمی میں بلبلاء اٹھے ،جیکب آباد اور ٹھل گرڈ اسٹیشن سے متبادل بجلی کی فراہمی، کم وولٹیج سے برقی آلات جل گئے

کوئٹہ،نیب حکام کا مستونگ میں مشتاق رئیسانی کیس سے متعلق مرکزی ملزم سلیم شاہ کے بھائی کے گھر پر چھاپہ
اہم دستاویزات برآمد تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

اسلام آباد، ضلعی عدالت میں مس سنگاپور قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرما نہ ، دوسرے کو عمرقید اور تین لاکھ جرمانہ کی سزا
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قیدبھگتنا ہوگی

بجٹ 2016-17 ء میں پنجاب کیلئے 460 ارب ‘ سندھ کیلئے 211 ارب ‘ کے پی کے کیلئے 143 ارب اور بلوچستان کیلئے 61 ارب روپے مختص
ترقی کی شرح نمو 5.7 فیصد ہدف کے حصول سے بے روزگاری 5.79 فیصد سے کم ہوکر 5.39 فیصد ہونے کا اندازہ
چار بہار منصوبوں سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ، خطے میں ترقی پر یقین رکھتے ہیں، احسن اقبال

وفاقی حکومت کا درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح دگنا کرنے کا فیصلہ
ایف بی آر کی جانب سے منرل واٹر پر سیلز ٹیکس 17 فیصد کیے جانے کا حتمی فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 2016-17کے بجٹ کو حتمی شکل دیدیا

وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے صدقے،اسلام آباد میں کالے بکروں کی قیمتیں بڑھ گئیں
بیوپاریوں نے قیمتوں میں بھی بے انتہا اضافہ کر دیا،مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی 15سے 20ہزار کا کالابکرا 30ہزار کا ہو گیا
کئی لیگی رہنما کالے بکروں کے ساتھ تصاویر بنوا کر چلے جاتے ہیں ، بکرے کی خریداری نہیں کرتے،بیوپاری کی خبر رساں ادارے سے گفتگو