بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

آج کی قومی خبریں (2016-05-27)

پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے عمران خان اپنی زبان بند کریں کیونکہ ان کا اپنا نام آف شور کمپنیوں میں شامل ہے‘ حکومت چاہتی ہے احتساب ایک بار ہو اور سب کا ہو ‘برساتی مینڈک ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے‘اس مرتبہ ہمارا ردعمل ماضی کی نسبت سخت تھا‘ ملکی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی ملتان میں میڈیا سے بات چیت

ایبٹ آباد،آرمی چیف کی ہدایت پراراضی کے مالکان کواڑھائی ارب روپے کے چیک تقسیم

نیپرا نے پن بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا
اپریل کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ تین روپے چورانوے پیسے کمی کر دی ،اطلاق 300یونٹ استعمال اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا

دہشت گردی حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، وزارت داخلہ کا مراسلہ
ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں ، ایئر بیس ،سی پورٹ ،اہم تنصیبات سمیت سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کا حکم دیدیا
آج جمعہ کے روز تمام اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں،چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ہدایات جاری

تنخواہیں ،مراعات،الیکشن کمیشن ارکان کو 5سال میں 41 کروڑ روپے ادائیگی
جسٹس ریاض کیانی کو 10کروڑ 40لاکھ ،جسٹس فضل الرحمان 10کروڑ 20لاکھ، جسٹس روشن عیسانی 10کروڑ20لاکھ ، جسٹس شہزاد اکبر کو 10کروڑ 20لاکھ ادا کئے گئے
سینٹ کمیٹی خزانہ کو اے جی پی آر حکام کی الیکشن کمیشن ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر بریفنگ،ہائیکورٹ کی آخری تنخواہ کے برابر تنخواہیں ادا کی گئیں،حکام

تسی مینوں پھنسا نہیں سکدے،سعد رفیق

سی این جی کو ہر حال میں پٹرول سے سستا رکھا جائے گا،شاہد خاقان عباسی
نجی کمپنی کی شمولیت سے ملک کا گیس سیکٹر ترقی کرے گا،وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل کایونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

چنیوٹ،خونی رشتے داروں نے جائیدادہتھیانے کیلئے یتیم بچیوں کاگھرماتم کدہ بنادیا
ملزموں کی زیادتی کی کوشش،شوروغل پراہل علاقہ نے جان چھڑوائی،منہ کالاکرکے گھرسے نکال دیا،پولیس کامددسے صاف انکار

سکرنڈ، وڈیرے نے چوری میں بچوں کو سزا سنا دی

غیر قانونی طور پر ترکی اور یونان جانیوالے 34 پاکستانی ڈی پورٹ ، ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا