بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

آج کی قومی خبریں (2016-05-24)

کراچی، نیب کا ڈاکٹر عاصم حسین کی جائیدادمنجمدکرنے کافیصلہ
جائیداد منجمد کرنے کافیصلہ ڈاکٹرعاصم کی جانب سے تمام جائیدادبیٹے کے نام منتقل کرنے کی کوشش پرکیا

وزیر اعلی شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے ڈیزائن کی منظوری دیدی
اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں چائنہ ریلوے اورنورینکو کے وفد کی وزیر اعلی سے ملاقات
اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدت بخشنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،شہباز شریف
مفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، وزیر اعلی کی وفد سے گفتگو

کراچی،ایم کیوایم کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیڈکواٹرزپرسندھ رینجرزکا چھاپہ
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیڈکواٹرزکی جانب آنے جانے والے تمام راستے سیل کرکے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے دفترکی تلاشی لی

پنجاب نے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا لاہور میں ایسا پروٹوکول ملا جیسے وزیروں اور مشیروں کو دیا جاتا ہے،بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کی پریس کانفرنس

لاہور، غلام محی الدین دیوان نے ترقیاتی فنڈ سے 120کنال اراضی خرید کر 300سے زائد بے گھر کشمیری مہاجرین کو پلاٹوں کے قبضے دے دئیے

خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ناظمین نے اختیارات کی عدم منتقلی اورفنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف تین جون کوبنی گالہ میں مظاہرے کااعلان

ایم این اے سرزمین خان کے بھائی نے پولیس اہلکار کو گولی مار دی
رکن قومی اسمبلی کا تھانہ کوہسار میں غل غپاڑہ ، پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں محرر کو دھکے ،وزارت داخلہ جانے کی دھمکیاں دے کر فرار

مسلم لیگ (ن ) اور پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں بغاوت کی لہر ددڑ گئی
دونوں جماعتوں کے متعدد اراکین اسمبلی نے کشمیر کونسل کے اتنخابات میں پارٹی پالیسی کے برخلاف مسلم کانفرنس کے امیدوار کو وٹ دے ڈالے
کشمیر کونسل کے نتائج اور پارٹی میں بغاوت کھل کر سامنے آنے کے بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی جماعتوں میں مزیدبغاوت کو روکنے کے لیے سر جوڑ لیے

بجلی کے قیمتوں میں 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان