بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

آج کی قومی خبریں (2016-05-22)

وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں سے انکے محکموں سے معذور افراد کے کوٹہ کے تحت ملازمتیں دینے کی تفصیلات طلب کرلیں

خیبر پختونخواحکومت شیعہ بھائیوں کے ساتھ تعاون کریگی،عمران خان
کے پی کے میں چار سال کے دوران 7 سو پولیس اہلکار مارے گئے، پورے پاکستان کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں دہشتگردی زیادہ ہے
کے پی کے میں شیعہ بھائیوں پر ہونے والے مظالم کا پتہ نہیں تھا، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ حکومت ان کے جان ومال کی حفاظت کرے
یہ ظلم و ناانصافی کی انتہا ہے کہ فرقے کی وجہ سے کسی کو مارا جائے میں اس کی سخت مذمت کرتا ہوں،علامہ ناصر عباس سے گفتگو

ملک بھر کے کسی بھی حصے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہے، وزارت پانی وبجلی

کراچی ،حید آباد، میر پورخاص میں ”را “ کے ایجنٹوں نے قبضہ کر رکھا،مصطفی کمال
پاکستان ،برطانیہ اور اسٹبلشمنٹ ثبوتوں کے باوجود الطاف حسین کیخلاف کارروائی نہیں کریں گی کیونکہ حکومتیں انہیں اپنے مفادات اورحکومتوں کو طول دینے کے لئے استعمال کرتی ہیں,ورکرز کنونشن سے خطاب

حکومت کی نیت درست ہو تو 15 گھنٹوں میں ٹی او آرز بنا سکتے ہیں،شاہ محمود قریشی
الیکشن کمیشن کا کردار سرکار کی لونڈی رہا ہے مزید اصلاحات کی ضرو رت ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو

جعلی اپوزیشن کے ٹی آ ر اوز ڈرامہ ہیں ،جنہیں مسترد کرتاہوں، ملک کا صدر بھی روزانہ ایک گھنٹہ جھاڑو دے ،جمشید دستی

میر خالد خان جکھرانی پی ایس 14سے دستبردار،پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

وزیراعلیٰ پنجاب کا ”پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب “منصوبہ بھی گھوسٹ نکلا:عوامی تحریک
ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں جعلی بھرتیوں، مفت کتابوں کی فروخت کے سکینڈل کی نیب جلد انکوائری مکمل کرے
بچوں کی مفت کتابیں بیچنے والی حکومت کے خلاف احتجاج کرینگے، یوتھ ونگ ،ایم ایس ایم کا اعلان
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے،بشارت جسپال ،مظہر علوی، عرفان یوسف

فیصل آباد ،کپڑے استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 30سالہ خاتون جھلس گئی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا
فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار300روپے سے کم ہوکر49ہزار250روپے پرآگئی