بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

آج کی قومی خبریں (2016-05-20)

خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ کوکی خیل میں ڈرون حملہ، 5شدت پسند ہلاک ،23زخمی

سپیکر قومی اسمبلی نے چودھری اسدالرحمان کی رکنیت معطل کردی
اسدالرحمان کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے، جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے کے بھائی ہیں، سیکرٹری اسمبلی کے سامنے درخواست کو پھاڑا،سیکرٹری اور ن لیگ کی قیادت کو غلیظ گالیاں دیں
سپیکر نے میری درخواست پر کارروائی نہیں کی لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،شگفتہ جمانی،رکنیت معطل ہونے پر لابی میں اسد الرحمان دل کی خوب بھڑاس نکالی اور لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا،ذرائع

سانحہ لیہ کی خصوصی انکوائری کمیٹی کا اجلاس
سسٹم کوبہتر بنانے کی ضرورت ہے،ہمیں عام لوگوں کو برابری کااحساس دینا ہو گا، جسٹس (ر) اعجاز احمد چوہدری

ملتان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، القاعدہ و دیگر دہشت گرد تنظیموں کے انتہائی اہم دہشت گرد ہلاک ہوئے ،رانا ثناء اللہ
یہ آپریشن نہ ہوتا تو خدا نخواستہ باچا خان یونیورسٹی جیسا کوئی حادثہ ہو سکتا تھا،میڈیا سے گفتگو

گرمی میں اضافہ،سرکاری سکولوں کو 25 مئی سے بند کرنیکا فیصلہ،سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

شوکت خانم کی آڈٹ رپورٹ 1989سے2015تک پبلک اور ویب سائٹ پر موجود ہے، عمران خان

نجی ٹی وی کے اینکرپرسن سے تحائف لینے کی پاداش میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے سمبلی کے ایڈیشنل سیکریٹری سمیت9ملازمین کومعطل کردیا

چیئرمین سینٹ نے سینٹرزکی تنخواہوں میں اضافے کی قراردادمستردکر دیا
سینیٹرزکی تنخواہوں میں اضافے کوناجائزمطالبہ سمجھتاہوں ،رضاربانی

نوشہرہ،حواء کی بیٹی کے خودکشی کے ڈرامہ کاڈراپ سین
مقتولہ نذاکت بی بی کوغیرت کے نام پرگھرکے اندرشدیدتشددکے بعدپھانسی دیکرموت کے گھاٹ اتاردیا،والدنے خودکشی کاڈرامہ رچایا،پوسٹ مارٹم رپورٹ نے حقیقت بے نقاب کردی،پولیس کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد مقتولہ کے والد اور بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے