بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

آج کی قومی خبریں (2016-05-05)

پاسکو کوعدم ادائیگی،وفاقی وزیر نے حکومت کیخلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی
74 ارب کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاسکو کو پانچ ارب 7 کروڑ روپے سالانہ سود ادا کرنا پڑ رہا ہے،یوریا کی بوری پر 780 روپے ٹیکس وصول
ملک میں کپاس کی فصل کی کاشت گزشتہ سال کی نسبت کم کی جارہی ہے،گندم کی قیمت دوسرے ملکوں کی نسبت زیادہ ہے،این اے کمیٹی کو بریفنگ

”غذا ہضم نہیں ہوتی‘ کھٹے ڈکار آتے ہیں“،چیئرمین سینیٹ کے معدے میں تکلیف،معائنے کیلئے پمز پہنچ گئے

ملک کوسیکولر بنانے والے ناکام ہوں گے،مولانافضل الرحمن
ریاست مدینہ کے بعدپاکستان وہ واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کے نعرے اور اسلام کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، اسلام ہی اس ملک کا مقدر اورمستقبل ہے، اسلامی تہذیب ختم نہیں ہونے دیں گے، دینی مدارس نے جس کام کا بیڑہ اٹھایااس میں ملک وقوم کو خودکفیل بنا دیا
ان افراد کے احتساب اور اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جنہوں نے قوم کو کرپشن اور بحرانوں کے تحفے دئیے
جدید فضلاء زندگی کوجہدمسلسل سے عبارت کرکے ہی دورحاضر کے جیلنجز کامقابلہ کرسکتے ہیں،تقریب ختم بخاری کے شرکاء سے خطاب

متحد ہ کے رکن سندھ اسمبلی دلاور حسین کا ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
سندھ اسمبلی کی نشست سے بھی استعفی دینے کا بھی اعلان
ریاست اور اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کرتاہوں کراچی کے زخموں پر مرہم رکھیں نہیں تو یہ زخم پاکستان بھر میں کینسر کی طرح پھیل سکتا ہے ، آفتاب احمد جیسے واقعات لوگوں کو ریاست سے دور کرسکتے ہیں،مصطفی کمال کی پریس کانفرنس

پرائیویٹ سیکٹر یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں نہیں دے گا،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے مطلوبہ زمین کا 90فیصد حاصل اور پانی ذخیرہ کرنے کی تمام زمین حاصل کر لی گی ہے، حکام
وفاقی وزیر برجیس طاہر کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق وزارتی کمیٹی کا اجلاس، ڈیم کی تعمیر سے متعلق مختلف امور زیر غورآئے
وزارتی کمیٹی کی باقی ماندہ 10 فیصد زمین کو جلد حاصل کرنے کی ہدایات
وفاقی اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے دن رات کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، برجیس طاہر

سندھ اسمبلی جلاسوں میںآ ئندہ میڈیاکے ادارے کیلئے صرف5پاس جاری ہوں گے

آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر، میر پور خاص، ژوب اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک سے بارش کا امکان
دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا