بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

آج کی قومی خبریں (2016-05-03)

وزیر اعلی پنجاب کی لیہ آمد ، زہریلی مٹھائی سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات ، اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی
زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے افراد کو ملازمتیں دینے کا اعلان
آپ کے پیارے تو واپس نہیں لا سکتا لیکن پنجاب حکومت آپ کی ہر ممکن دیکھ بھال کریگی
جنہوں نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا ان سے پورا حساب لیا جائے گا ، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں انصاف یقینی بناؤں گا،دلخراش واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے بھی واقعہ پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے
علاقے کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی، میں آپ کے دکھ میں شریک ہونے کیلئے یہاں آیا ہوں:وزیر اعلی کی لواحقین سے گفتگو

قرض معاف کرانے والوں اور قومی دولت لوٹنے والوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں آنا پڑے گا،شہبازشریف
قوم سیاسی تماشا لگانے والوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور رہے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور چڑیا گھرانتظامیہ نے جانوروں اور پرندوں کو حالیہ شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے
جانوروں کیلئے ایئر کولرز، پنکھوں،گرین شیٹس کے انتظام کے ساتھ ساتھ پنجروں میں پانی کا چھڑکاؤ اور گرمی میں نہانے کے عادی جانوروں کو نہلانے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر رائے زاہد علی کی گفتگو

پشاور ،پرویز خٹک کا اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تعمیر اور وفاقی کمیٹیوں میں صوبے کو نمائندگی نہ دینے کی صورت بھر پور مزاحمت کا اعلان

الطاف حسین سے را کے تعلقات کے حوالے سے ادارے کے پاس شواہد موجود ہیں،آفاق احمد
وہ کارروائی نہیں کرنا چاہتے تو کیا کہہ سکتے ہیں ،ایم کیو ایم اور متحدہ قائد سے کبھی تعلق رہا ہے نہ ہوگا،مہاجر عوام کے مسائل کے حل کیلئے رابطہ کمیٹی سے درخواست ہے وہ میرے گھر آجائیں یا میں نائن زیرو جانے کیلئے تیار ہوں، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ

فیصل آباد ، وزیر اعظم کا بھٹو دور میں بے گھر افراد کیلئے بنائے گئے فلیٹس کو گرائے جانے کا نوٹس
پنجاب حکومت کو رہائشیوں بارے ازسرنو پالیسی پر غور کرنے کا حکم

آئندہ دو دن میں صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشن گوئی
مطلع ابر آلو داور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پوٹوکول گاڑیوں کی ففٹی مکمل