بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-29)

جاوید ہاشمی کو عزت و احترام کے ساتھ واپس لایا جائے، وزیر اعظم کی مریم نواز کو ملتان جانے کی ہدایت

سپریم کورٹ ، کتے کو پتھر مارتے ہوئے ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت
ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار، پندرہ سال کی سزا سنا دی

کراچی، عزیر جان بلوچ کی تفتیش سے متعلق جے آئی ٹی میں مزید انکشافات،لیاری کے غریب علاقے کا گینگسٹر ارب پتی نکلا
دبئی اور ایران میں اثاثوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے ،ذوالفقار مرزا کی مد د سے اپنی پسند کے ایک ایس پی سمیت 7ایس ایچ او بھی لگوائے
عزیر بلوچ نے اپنے قریبی 45دوستوں کے نام بھی تحقیقاتی اداروں کو فراہم کر دئیے

پیپلزپارٹی،ایم کیوایم اور پاک سرزمین پارٹی میں ایک دوسرے کے رہنماؤں کو شامل کرنے کی سیاسی جنگ میں تیزی
پیپلزپارٹی کا بھی بھرپور جواب ،ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی پارٹی میں شامل

شہبازشریف کا رات گئے سول ہسپتال بہاولپور کا اچانک دورہ،ڈاکٹروں اور پیرامیڈیک کی کمی پر اظہار برہمی
بہاولپور میں400 بیڈز کا ہسپتال بنایا گیا ہے اور سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں اور مشینری فراہم کی گئی ہے
ہسپتال کا پوری طرح فنکشنل نہ ہونا قابل افسوس ہے، سیکرٹری صحت کو سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کی ہدایت
صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں، صرف متعلقہ حکام کو عزم اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے:وزیراعلیٰ

قوم وہ دن جلد دیکھنا چاہتی ہے جب وزیراعظم اپوزیشن اور اپوزیشن وزیر اعظم کا احتساب کرے،سراج الحق
غبن کرنے والوں کو قوم کی لوٹی دولت کی ایک ایک پائی واپس کرنا پڑے گی ،اب رات گئی بات گئی والا معاملہ نہیں ہوگا، سورج دوبارہ طلوع ہوچکا اور دن کی روشنی میں کرپشن سب کو نظر آرہی ہے
جماعت اسلامی کی شوریٰ نے تین دن تک گہرے غور کے بعد کرپشن کی تحقیقات اور لوٹی دولت کی واپسی کیلئے ٹی او آر بنائے ہیں،ہم حکومت کو یہ ٹی او آر دیں گے
حکومت کے پاس ان ٹی او آرز پر عمل درآمد کے سوا کوئی چارہ کارنہیں ہوگا،یکم مئی بھٹہ مزدوروں کے ساتھ گزاروں گا، شورٰی کے تیسرے روزمنصورہ میں میڈیا سے گفتگو

خیبرپختونخوا حکومت کے 40 ارب کی ادا ئیگی
نیپرا نے پن بجلی کے ٹیرف میں 1.50 روے فی یونٹ اضافے درخواست منظور کر لی
آزاد کشمیر کو منگلاڈیم سے براہ راست بجلی فراہم کرنے کی درخواست مسترد

نائب خطیب لال مسجد عامر صدیق کی سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمدگی پر گرفتاری و شخصی ضمانت پر رہا ئی

مولانا فضل الرحمان کی معدے میں تکلیف کے باوجوود سینڈوچ کھانے کی ضد

مئی ، جون میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے
اسلام آباد میں درجہ حرارت 40 سینٹی گرید تجاوز کر نے سے ہیٹ ویو کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی