بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-28)

پانامہ لیکس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم سے استعفی لینے کی درخواست خارج کر دی
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھا ، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں،جسٹس عامر فاروق

لال حویلی کے دورہ پر خورشیدشاہ اور اعتزاز احسن کو نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر کڑی تنقیدکاسامنا، کارکنان بھی برہم
کیا پیپلز پارٹی اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ اس کے رہنما شیخ رشید جیسے بندے کے پاس چل کر گئے جوبینظیر بھٹو کیلئے نفرت کی علامت تھا ،اس نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف بھی نازیبا زبان استعمال کی،کارکنان کا سوال
خورشیدشاہ اور اعتزاز کے اس اقدام سے بینظیر بھٹو کی روح تڑپ اٹھی ہوگی ، سوشل میڈیا پر صارفین کی پوسٹوں اور ٹویٹس میں نکتہ چینی

کے ای ایس سی کو آڈٹ کرانے تک اربوں کی ادائیگیاں روک دی جائیں ، پی اے سی کو ہدایت
کے ای ایس سی سستی بجلی حکومت سے لینے کیلئے اپنا بجلی گھر بند کردیتے ہیں ، سسٹم میں سرمایہ کاری بھی نہیں کی ، لوڈ بڑھنے پر پورا سسٹم ٹرپ کرجاتا ہے ، پی اے سی اجلاس میں کے ای ایس سی کی کارکردگی کے حقائق سامنے آگئے

لاہور ہائیکورٹ ، اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کے لئے چین سے معاہدہ پیش کرنے کا حکم
بظاہر دکھائی دے رہا ہے منصوبے کا ٹھیکہ شفافیت کی بنیاد پر نہیں دیا گیا،عدالت کے ریمارکس

غریب عوام قو اربوں کے ٹیکس دیتی ہے،حکمران غریب عوام کو اپنی غلامی کی زنجیروں میں جھکڑ کر ان کا خون چوستے ہیں ،شا ہ محمود قریشی
ہم عوامی پذیرائی کے ساتھ ملک میں کرپشن کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے،کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ اور سند ھ جگاؤ ریلی کے شرکاء سے خطاب

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کااعلان کر دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا وزیر اعظم کو خط ،یوریا کھاد پر بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش
کسانوں اور کاشتکاروں کو کھاد کی مد میں ریلیف فراہم کیا جائے ، اسد عمر

کوئٹہ،پولیس نے جعلی خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا