بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-26)

ملک بھر میں جلد ہی تمام تعلیمی اداروں میں سمارٹ کلاس رومز کو متعارف کرویا جا رہا ہے، ڈاکٹر مختار احمد،ایچ ای سی محققین کو زیادہ سے زیادہ وسائل اور سہولیات فراہم فراہم کررہا ہے ، اس سلسلے میں حکومت نے اعلی تعلیم کے بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے، چیئرمین ایچ ای سی کا بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پشاور ،حکومت کی جانب سے پارلیمانی پارٹیوں کی آل پارٹیزکانفرنس، اقتصادی راہداری منصوبے پرصوبائی تحفظات دور نہ ہونے تک منصوبہ کے روٹس میں آنے والی زمینوں پر سیکشن فور نہیں لگایا جائیگا ،صوبائی اسمبلی میں تمام پارٹیاں متفقہ قرارداد بھی لائیں گی،اے پی سی میں فیصلہ ،سیکشن فور لگانے کے اختیارات صوبائی حکومت کو دیدئیے گئے

گھریلو و کمرشل بجلی صارفین کو4 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ ،بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کے لئے نیا ایکشن پلان تیار ،سالانہ بجٹ میں اعلان کیاجائے گا

بلال یٰسین کا زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت، 7لواحقین کو مجموعی طور پر 35لاکھ روپے مالیت کے چیک دئیے،صوبا ئی وزیر بلال یٰسین کی زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم نہ کروانے پر ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفی گیلا نی کی سرزنش ، ذ مہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان، لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے26افراد کی ہلاکت کے معاملے کی چھان بین اعلیٰ طبی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم کرے گی،بلال یٰسین

ترقیاتی ادارہ فیصل آبادنے پانچ پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیاں سیل کردیں، پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم اویس گارڈن جڑانوالہ روڈ،وی آئی پی بلاک جڑانوالہ روڈ ،نیو گارڈن ٹاؤن ستیانہ روڈاور روشن بلاک سوساں روڈ فیصل آ باد بغیر منظوری ایف ڈی اے بنائی جا رہی تھیں کوسِیل کر دیا گیا، پراؤیٹ ہاؤسنگ سکیم روشن بلاک اور وی آئی پی بلاک کی غیر قانونی دیواریں اور گیٹ مسمار کر دئے گئے

فیصل آباد ،قتل یا خودکشی‘ پولیس والے کی دو ماہ کی نئی نویلی بہو زہر خورانی سے چل بسی،اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا

بدین: 8 سالہ بچی اغواء، گینگ ریپ کے بعد قتل ،سول سوسائٹی اور شہریوں کا آئی جی سندھ سے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

رواں ہفتے میں اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ،کراچی میں خوشگوار ہواؤں کے باعث ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا ہے ،محکمہ موسمیات