بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-25)

سردار سرن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت ، پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر بلدیو کمار گرفتار

وزیراعظم محمد نواز شریف آج کوٹلی ستیاں کا دورہ کریں گے ، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک ،نقصان کا جائزہ اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کریں گے

وفاقی محتسب اعلیٰ نے اپنی تین سالہ سالانہ کارکردگی رپورٹ صدر پاکستان کو پیش کر دی، وفاقی محتسب نے ملک کے 36اضلاع میں عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جہاں ہر شکایت کا فیصلہ 15دن میں کیا جا رہا ہے، محمد سلمان فاروقی

فرنس آئل سستا ہونے کے باوجود ملک میں مکمل صلاحیت کیمطابق بجلی پیدا نہ کرنے کا انکشاف،نیپرا حکام نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے جواب طلب کر لیا ،فرنس آئل سستا ہونے کے باعث فی یونٹ لاگت 8 روپے 9 پیسے کی بجائے 5 روپے 53 پیسے فی یونٹ رہی

شہبازشریف کا 4 گھنٹے طویل دورہ،نہ پروٹوکول ،نہ ٹریفک روکی گئی،ہماری عارضی تکلیف کوئی معنی نہیں رکھتی،مستقبل میں بے پناہ فائدہ پہنچے گا،شہریوں کی وزیراعلیٰ سے گفتگو،و زیراعلیٰ کی جانب سے لوگوں کے جذبے کی تعریف، شہریوں کے ”شیر آیا، میٹرو ٹرین لایا“ کے نعرے

کراچی، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے دن کی توسیع ،21 اپریل کو رینجرز اختیارات میں توسیع کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ ، میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو باکفایت اور عالمی معیار کی تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ وزیر اعلیٰ کی شہریوں سے گفتگو

میگا پروجیکٹس میں کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا،رانا ثناء اللہ

فوج نے آپریشن ضرب احتساب شروع کردیا،لوٹ مارکرنے والوں کیلئے سورج سوانیزے پرآئے گا،صاحبزادہ حامدرضا

یااللہ ،یارسول،عمران خان جلسہ کے بعدخاموش منتشرہوجائیں،وفاقی پولیس کی دعائیں

عمران خان نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں بولا