بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-17)

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کی ملاقات،پنجاب میں مجرموں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن کے بعد سندھ پنجاب کے بارڈر پر سخت نگرانی شروع کی جائے،وزیراعلیٰ

پیپلز پارٹی بھانت بھانت کی بولیا بول رہی ہے ، عمران کے کچھ ہاتھ نہ آئیگا، خواجہ سعد رفیق،اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کا سہارا لیکر حکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈا کر رہی ہیں، پیپلز پارٹی کی لوٹ مار نے ملک دیوالیہ کر دیا، عمران کی دھرنا سیاست سے ملک کی بدنامی اورساکھ خراب ہوئی،وفاقی وزیرریلوے کاساہیوال ریلوے سٹیشن پراجتماع سے خطاب

جسٹس(ر)سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ شرمین عثمانی کا مسلم لیگ( ن) سے کوئی تعلق نہیں ،نہ ہی کبھی کوئی عہدہ لیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نہال ہاشمی کا بیان

حکومت پنجاب کا کاشتکاروں سے40 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ،صوبہ بھر میں376گندم خرید مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں سے 25اپریل سے گندم کی خریداری شروع کردی جائے گی،بلال یاسین

سیالکوٹ ،خوا جہ صفدر میڈ یکل کا لج کی انتظامیہ نے خواجہ آصف کو ماموں بنا دیا، کانو کیشن کیلئے ”UMT“ یونیورسٹی “ سے” گاؤن “ادھار لے کر وقت ٹپاؤ پالیسی اپنائی گئی

آج سے پیر تک فاٹا، خیبر پختونخواہ ،بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

کراچی،عمیرصدریقی کا دوران تفتیش89افرادکے قتل کا اعتراف

لاہور، سید عطاء اللہ شاہ بخاری  کے داماد سید محمد وکیل بخاری انتقال کرگئے