بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-15)

بلاول بھٹو کاآزاد کشمیر انتخابات میں خود الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ ،الیکشن مہم کا آغاز کوٹلی سے کرنے کا فیصلہ،بلاول الیکشن مہم کے دوران پورے آزاد کشمیر کے دورے کریں گے،ذرائع

کوئٹہ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات ،کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر رینجرز کی کاوشوں کو سراہا

نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

پنجاب اسمبلی،شادی بیاہ میں ایک سے زائد ڈشز پیش کرنے ،فضول رسومات میں دولت کی نمائش اور پیسے کے ضیاع کو روکنے سمیت 6 بل کثرت رائے سے منظور ،خلاف ورزی کرنے والے کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ،ایک ماہ قید ہوگی

عدا لتو ں میں اللہ کا نا م لے کر جھوٹی گواہی دی جاتی ہے،جسٹس آصف سعید کھوسہ،جھوٹے گواہوں کی وجہ سے اصل ملزم آسانی سے بری ہو جاتے ہیں،لوگ صرف عدالتوں پر الزام لگاتے ہیں اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھتے، مقدمہ قتل میں ریما رکس ،سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کی بریت کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

بجلی کا خالص منافع،کے پی کے کو 25ارب رواں سال جاری کر دینگے،سیکرٹری پانی وبجلی،صحت کے ایک منصوبے کی کل لاگت 2 ارب 20 کروڑ میں سے 300 ملین مختص صرف 100 ملین جاری کئے گئے،کے پی کے حکام،سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے خیبر پختونخوا 24 مطالبات کا اجلاس،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی حکام کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی کا اظہار برہمی

ایم کیو ایم قائد نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے ”را“ سے تعلقات کا اعتراف کیا، مصطفی کمال،ریاست پاکستان کو اپنا موقف دینا پڑے گا، فاروق ستار ”را“ ایجنٹ کے ایجنٹ ہیں،رہنما پاک سرزمین پارٹی

وزیر اعظم چلے جائیں گے پھر انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے، تحریک انصاف الیکشن کمشنر،ممبرز کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی،شاہ محمود اور جہانگیر ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، دونوں رہنماؤں کو بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ،پارٹی الیکشن کمشنر نعمان وزیر کی پریس کانفرنس

بارشوں سے 122 افراد جاں بحق،90 زخمی ہوئے،این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی