بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-13)

حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد قرض لیکر دے رہی ہے،سینٹ کمیٹی میں انکشاف، 2009ء سے اب تک عالمی امدادی اداروں سے ایک ارب آٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز قرض لیا جس پر 0.5 فیصد سے لیکر 4.37 فیصد تک سود ہے،حکام بی آئی ایس پی،پاکستان میں 2.4فیصد لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں، اوسطا ہر ٹیکس دہندہ 18ہزار ٹیکس دیتا ہے، مردم شماری کیلئے چودہ ارب چالیس کروڑ روپے رکھے گئے،بریفنگ

مٹھی بھر اشرافیہ میٹروٹرین کی مخالفت سے باز آجائے، جان دے دو ں گا ،عام آدمی کے حقو ق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا،شہبازشریف ،میٹروٹرین اوردیگرفلاح عامہ کے منصوبوں سے دشمنی کرنیوالوں کامقابلہ جان پر کھیل کر کروں گا،میٹروٹرین کے منصوبے پرالزامات اورتنقید بے بنیاداورجھوٹ کا پلندا ہے،منصوبے کی تکمیل سے اشرافیہ کے منہ بند ہوجائینگے، عوام سے وعدہ کرتا ہوں عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبے میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف پہاڑ بن جاوٴں گا ، تنقید عام آدمی کے حقوق کیخلاف سازش ہے اورایسی سازشیں کرنیوالے مٹھی بھر عناصر عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ پائینگے، تاخیر کے باعث روزانہ6 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے ،مجھے یقین ہے کہ عدالت عالیہ انصاف اورمیرٹ پر فیصلہ دیگی، کسی تاریخی ورثے کو کوئی نقصان پہنچے گا نہ کوئی عمارات متاثر ہوگی :وزیراعلیٰ کا اورنج لائن میٹروٹرین کے خصوصی سیمینار سے خطاب

نوشہرہ،وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کے آبائی ضلع میں حواکی ایک اور بیٹی تیزاب گردی کا نشانہ بنادی گئی، جوانسالہ لڑکی تشدد ، پھانسی اور تیزاب گردی کے باعث موت کی آغوش میں چلی گئی ،اکوڑہ خٹک پولیس نے روایتی تفتیش شروع کردی

سرگودہاسے گرفتار ماں،بیٹی اوربہوکوانسداددہشت گردی عدالت نے 14روزہ ریمانڈپرجیل بھجوادیا،خواتین کے انکشافات پرتعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس اورقانون نافذکرنے والے ادارے متحرک

وزیر صنعت حکومت آزاد کشمیر اکبر ابراہیم وزارت سے مستعفی ، آئندہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے

کوئٹہ، سڑک کے کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ، موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور بچہ جاں بحق، بچی شدید زخمی

اورنج لائن ٹرین منصو بہ ،پنجاب بنک نے قرض کی پہلی قسط پر 13کروڑ روپے سود مانگ لیا

سپریم کورٹ ،ریاست مخالف پمفلٹ تقسیم کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور، بتایا جائے قرآنی آیات والے پمفلٹ سے ریاست کیسے متاثر ہو سکتی ہے،جسٹس اعجاز افضل