بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-12)

گلگت بلتستان میں40 ہزارمیگاواٹ پن بجلی پیداوارکی صلاحیت،مناسب پلاننگ کے تحت سرمایہ کاری سے سالانہ 2163 ارب کی خطیرآمدن ہوسکتی ہے،سرکاری دستاویز

متحدہ کے رہنما محمد رضا ،وحیدالزماں اور دیگر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے

پانامہ لیکس،وزیر اعظم نے وفاق چھوڑ کر را ئیونڈ میں قیام کر لیا،مشترکہ اجلاس کے باوجود بھی نواز شریف اسلام آباد نہ آ سکے

علماء کرام روایتی تقریروں کو چھوڑ کر قرآن کا درس د یں،مفتی منیب الرحمان، مصر عراق سمیت دیگر ممالک میں کلین شیو کوئی مفتی اعظم بن سکتا ہے مگر پاکستان میں کلین شیو ایک چھوٹی سی مسجد کا امام بھی نہیں بن سکتا ،صحافیوں سے گفتگو

شہداء اور سپاہیوں کے نام پر 14ہزار ایکڑ زمین کوڑیوں میں خرید کر ڈی ایچ اے نے 196 ارب جیب میں ڈال لئے،ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت سے زمین ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے خریدی، بعد ازا ں کمرشل اور رہائشی حصوں میں تقسیم کرکے اربوں روپے کمائے، نیب ڈی ایچ اے سٹی پلانز کی تفتیش کرے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ نے اس کی منظوری نہیں دی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی درخواست

راجن پور پولیس کی کارروائی، چھوٹو گینگ کا مددگار علی گل بازگیر بھائی سمیت مارا گیا،علی گل بازگیر، بھائی او رساتھیوں سمیت کچے میں جاری آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ کی مدد کی کوشش کر رہا تھا،اطلاع ملنے پر سپیشل پولیس کمانڈوز کی ٹیم نے ملزموں کی کمین گاہ کا محاصرہ کر لیا او رفائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا،علی گل باز گیر جنوبی پنجاب اور دیگر صوبوں میں اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی ، قتل ، پولیس مقابلے اور دیگر درجنوں جرائم میں ملوث تھا

لیڈی بیگ کی موجودگی پر سندھ اسمبلی میں خوفزدہ صورتحال پیداہوگئی،سپیکر کے حکم پر عملہ نے چیک کرکے کلیئرکیا

میری ذاتی زندگی پرپیپلزپارٹی نے کبھی حملہ نہیں کیا،ہمیشہ ذاتی زندگی پرن لیگ نے حملے کئے ،عمران خان،آئندہ الیکشن میں مصطفیٰ کمال سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،24اپریل کوہم اپنایوم تاسیس منائیں گے ا س روز اگلالائحہ عمل بتاوٴں گا،پانامہ لیکس معاملے پرہرسطح پرجاوٴں گا،معاملے پرمٹی نہیں ڈال سکتے ،جماعت کوتیارکررہاہوں پوری توجہ رائے ونڈمارچ پرہے،پاکستان میں کرکٹ کوماجدخان اوراحسان مانی ٹھیک کرسکتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو