بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-11)

پانامہ لیکس انکوائری کمیشن کی انکوائری کے لئے ججوں کو راضی کرنے کیلئے وزیراعظم کا سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے رابطہ،انوشہ رحمان کو بھی ججوں کو راضی کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا ٹاسک مل گیا

کراچی ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ، رینجرز کی تحویل میں موجود ملزمان سے تفتیش کے لیے پولیس کی درخواست ڈی جی رینجرز نے منظور کرلی

احسن اقبال کو مشیر ہوا بازی کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ،بااضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا

ٹیکس عوام کی امانت ذمہ داروں سے ڈنڈے نہیں ترغیب سے وصول کریں گے: شہبازشریف

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونیوالے ڈاکٹروں کو دور داراز کے علاقوں میں تعیناتی شروع،ابتدائی طور پر 424ڈاکٹروں کو ٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ کیو، آریچ سی اور بی ایچ یو پر تعینات، ڈاکٹروں کے تبادلے اور پوسٹ گریجویشن کرنے پر تین سال کی پابندی عائد

خیبرپی کے حکومت کا ہائیڈل منافع سے بجلی کے 18 ارب کے واجبات کی ادائیگی کا فیصلہ،صوبہ نے بجلی کی کمپنیوں کے 21 بلین روپے واجبات ادا کرنے ہیں

زرداری پاکستان آ بھی گئے تو نواز شریف انہیں کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید ، پانامہ لیکس پر حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ اپوزیشن دو نمبر ہے ۔ ملالہ اور شرمین عبید چنائے کو ایک خاص پلان کے تحت آگے لایا جا رہا ہے، انٹرویو

پی اے آر سی میں بائیو فیول منصوبہ کے نام پر زرعی سائنسدانوں نے کروڑوں لوٹ لئے ،قومی خزانہ سے کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد پورے منصوبے کو بھی ختم کر دیا ، پارلیمانی کمیٹی کو رپورٹ ارسال

نیدر لینڈ کی پاکستان کو آلو کی بہتر پیداوارمیں مددکی پیشکش،انٹرنیشنل پٹاٹو سنٹر کے ایسوسی ایٹ ریسرچ سائنٹسٹ رومکے وسٹمین کی5روزہ دورے پر پاکستان آمد ،سیمینار،ورکشاپس میں شرکت

بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں (آج) مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات