بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-03)

اورکزئی ایجنسی، کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ،5کان کن جاں بحق، 6زخمی،بیت المال پاکستان کا واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو مالی امداد کا اعلان،کمپنی کے مالک ،منیجر اورکنٹریکٹرسمیت مختلف کانوں کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا

ایم کیوایم اور پاک سرزمین پارٹی کے تنازعہ میں کسی کی بھی حمایت یا مخالفت نہ کی جائے، حکومت سندھ،ہرایک کوقانون کے دائرہ کارمیں اپنی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے جوبھی قانون ہاتھ میں لے اس کیخلاف سختی سے نمٹاجائے ،پولیس کو دو ٹوک حکم

اقتصادی راہداری پر وفاق نے ہمارے کافی حد تک تحفظات دور کر دئیے گئے،پرویز خٹک ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبے کے خط کا جواب دیدیا،جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا،شمولیتی جلسے سے خطاب

اس وقت پاکستان اور افغانستان واحد ممالک ہیں جہاں پولیو کا مرض موجود ہے،طبی ماہرین ، سال2016ء میں دنیا بھر میں 9میں سے 7کا تعلق پاکستان سے ہے،پولیو کی بنیادی وجوہات میں علاقوں تک رسائی نہ ہونا اور سیکورٹی مسائل ہیں جس سے نمٹنے کے لئے حکومت کو موٴثر حکمت عملی بنانا ہو گی تمام بچوں کو پولیو ویکسینیشن کے لئے علماء، ڈاکٹرز سمیت تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،(پیما) کنونشن کے پہلے روز خطاب

فیصل آباد،ساہیانوالہ موٹروے انٹر چینج پر ٹریفک حادثے میں لیگی ایم این اے رانا افضل اور خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل کے دو قریبی عزیز ڈاکٹرز کی ہلاکت، حادثے کی وجہ سے رانا محمدافضل کی خوشدامن اور ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل کی والدہ صدمہ سے چل بسیں، شادی کی تقریب ملتوی کر دی گئی

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ،ہفتہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 43 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کل منائی جائے گی،سندھ ،آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان

میانوالی، چشمہ بیراج سے ملنے والی نعشیں پولیس کے لیے معمہ بن گئیں، 34 نعشوں میں سے 33 کی شناخت نہ ہو سکی