بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

آج کی قومی خبریں (2016-04-02)

سانحہ گلشن پارک کے جان بحق ہونے والوں کی تعداد78 ہوگئی،مختلف ہسپتالوں میں49 بچے،39خواتین سمیت 126شدید زخمی زیر علاج

ہماری آٹھ دن کی پارٹی سے خوفزدہ متحدہ قائد نے ہماری ریلی پر حملہ کروایا،مصطفی کمال،عوام متحدہ قائد کو ایک مسخرے سے زیادہ اہمیت نہ دیں ،ہماری پارٹی کا قائد محمد علی جناح ہے ، جوبھی پاکستان کے پرچم تلے آگیا وہ سب ہمارے بھائی ہیں،متحدہ قائد کی جانب سے ہرلمحے شراب کے نشے میں دھت ہوکر جرنیلوں کو گالیاں دینا ،سندھ کو توڑنے کی بات کرنا پھر نشہ اترنے کے بعد معافیاں مانگنا ،ان کا ہمشہ کا معمول ہے ،انہوں نے ہمشہ نفرتوں کے بیج بوئے،پریس کانفرنس سے خطاب

عمران خان کا اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام درست نہیں ، ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے بہترین سسٹم بنایا تھا، میرے استعفے پر رابطہ نہیں کیا گیا،5منٹ میں منظور کر لیا گیا،سابق چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی تسنیم نورانی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

وزیراعظم علیحدہ، نجم سیٹھی فارغ اورشہریارخان کوانتظامی عہدہ دیاجائے توکرکٹ میں بہتری آسکتی ہے،عمران خان،تینوں فارمیٹ کیلئے ایک ہی کپتان ہوناچاہئے ،کپتان کاکرداراہم ہوتاہے،سربراہ تحریک انصاف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

نصیرآباد،تیس ہزارایکڑزرعی زمین زمینداروں سے واگزارکرانے کیلئے پاک آرمی،پویس اورلیویزکی ٹیمیں پہنچ گئیں، ڈپٹی کمشنرنصیرآباددیگرانتظامیہ کے ہمراہ زرعی زمین کامعائنہ، کاشتکاروں کوآبادی کاحصہ قابض زمینداروں کودینے سے بھی روک دیاگیا،زمینوں پرسالانہ اربوں روپے کی فصلیں کاشت کی جارہی تھیں،پاک آرمی کی قابض زمین پرچوکیاں قائم کرنے کی تجویز،محکمہ ریونیوکا تیارگندم کی فصل سرکاری خزانہ میں جمع کرنے کا حکم

پنجاب حکومت نے جی ٹی روڈ پر ٹال ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا

محکمہ ایجوکیشن سکول کا صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے موسم گرما کے اوقات کار کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

آج شام سے شدید بارشوں کی پیشنگوئی، بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ

سندھ کے سرکاری ملازمین کے لئے آج سے تین چھٹیاں

اسلام آباد، دھرنا مظاہرین جا تے جاتے مسجد سے صفیں ،دریاں ،پنکھے ،کتابیں ،ہیٹر اور پردے بھی لے گئے