بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-31)

صوبہ میں امن و امان کا قیام ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سید قائم علی شاہ ، اس وقت ہمارا ملک اپنی تاریخ کے بہت زیادہ حساس مراحل سے گذر رہا ہے باالخصوص بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتار ی اور اس کے اس انکشاف سے کہ ان کے ایجنٹ کراچی میں بھی کام کر رہے ہیں، ان سب کو دیکھتے ہوئے ہمیں ان کے خلاف تمام تر ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

دھرنا رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں پیر امین الحسنات نے اہم کردار ادا کیا

حکمران جماعت میں اختلافات،مذہبی گروپوں نے 4دن وفاقی دارالحکومت کو مفلوج کئے رکھا،پنجاب پولیس نے دانستہ ممتاز قادری کے چہلم میں شریک لوگوں کو وفاقی دارالحکومت میں گھسنے کا موقع دیا،راولپنڈی میں کسی بھی جگہ ڈنڈوں بردار لوگوں کا راستہ نہیں روکا گیا،مسلح افراد نے وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے نام پر لگائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی کیمرے توڑ ڈالے، میٹرو بس اسٹیشن کو بھی بے دردی سے توڑا گیا، وزیر داخلہ منگل کی رات تمام افراد کو ریڈ زون سے نکالنے کا ارادہ کرچکے تھے پھر صبح تک مہلت دی گئی، شہباز شریف چوہدری نثا رکے تیور دیکھ کر فوراً اسلام آباد پہنچے،چوہدری نثار نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی سازشی جال کی ہر کڑی تک پہنچ جائیگی، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ وزیر داخلہ خود وزیراعظم کو پیش کرینگے،ذرائع

سندھ حکومت کا بھٹو کی برسی پر چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ ایکسائز نے موٹر کار کے دلکش نمبروں کی نیلامی کردی، 1 نمبر6لاکھ 25 ہزارروپے میں پہلے نمبر پر،11 نمبر3لاکھ50ہزار روپے میں دوسرے نمبر پر فروحت، ایک دن میں ایکسائز نے 58 لاکھ21ہزار روپے کا ریونیو جمع کرلیا

پارلیمنٹ کے قریبی ہوٹل سے مشتبہ ملازم کو حراست میں لے لیا گیا، نیو دہلی میں پیدا ہونیوالے علی سید نامی مشتبہ ہوٹل ملازم کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا

فیصل آباد،زہریلی پنجیری کھانے سے ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک ،فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل