بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-30)

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکوکرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے

وزیر اعلیٰ نے شام کو بھی سانحہ گلشن اقبال پارک میں لقمہ اجل بن جانے والے افراد کے گھرجاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،مالی امداد کے چیک دیئے،وزیر اعلیٰ کا زخمی ذوالفقار کے مفت علاج کی ہدایت ،صحتیاب ہونے تک پنجاب حکومت 25 ہزار روپے ماہانہ دے گی،گلشن اقبال پارک دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی عثمان کی ایک بہن کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان، آپ کا لخت جگر تو واپس نہیں لا سکتا لیکن خونخوار بھیڑیو ں کا صفایا میری زندگی کا مشن بن چکا ہے،وزیر اعلیٰ کی عثمان کے والد گفتگو

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس

سینیٹر سراج الحق اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ میں ٹیلی فونک رابطہ ،کراچی اور اسلام آباد میں دھرنا کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے وزیر داخلہ و دیگر حکومتی عہدیداران سے رابطے کا فیصلہ

میاں محمودالرشید کے خلاف لیڈی ڈاکٹر نے ہر اساں کر نے ‘موبائل چھینے‘دھمکیوں پر کاروائی کیلئے پو لیس کو درخواست دیدی،پنجاب انسٹویٹ آف کارڈلوجی میں ہونیوالی کرپشن کے معاملے پر میاں محمودالرشید پر انتظامیہ سے مک مکاؤ کر نے کے نعرے لگاتی رہی ‘میاں محمودالرشید کے سٹاف نے ویڈیو بنانے پر لیڈی ڈاکٹر فر یحہ کا موبائل چھین لیا ‘میں نے کسی سے کوئی بد تمیزی نہیں کی ‘میاں محمودالرشید کا موقف

اورنج ٹرین منصوبے کیخلا ف حکم امتناعی خارج کرنے کی وفاقی ،صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد ،وفاقی حکومت کا منصوبے میں کوئی کردارنہیں، بادی النظر میں منصوبے کیلئے این او سی قواعد وضوابط سے ہٹ کر جاری کئے گئے، فاضل بنچ نے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے قائم پنجاب حکومت کی ایڈوائزری کمیٹی بھی غیرقانونی قرا ر دیدیا،پانچ اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی

اسلام آباد،عدم ادائیگی پر پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے گھر کی بجلی منقطع،شیریں مزاری نے اکتوبر 2015سے کوئی بل ادا نہیں کیا ،انکے ذمے 9لاکھ سے زائد روپے واجب الاد ا ہیں،آئیسکو ترجمان

رانا مشہود احمد کا صرف تعلیم کی وزارت کا قلمدان رکھنے کا فیصلہ ،تمام اضافی وزارتوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

کراچی ، بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا ایجنٹ گرفتار ،دہشت گرد صفدر ڈان لیاقت آباد سے گرفتار ،ملزم کی نشاندہی پر کورنگی سے اسلحہ بھی برآمد

تر بیلاغازی،19سالہ نوجوان نے کرکٹ کھیلنے سے منع کر نے پر خود پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

ڈی چوک دھرنے کے رہنماؤں کی ہائی وولٹیج تاروں سے موبائل چارج کرنے کی کوشش

ضلع ناظم پشاور کی زیر صدارت اجلاس ‘ پشاور سے چوہوں کی خاتمے کیلئے ہنگامی اقداما ت کا فیصلہ ، عوام کو چوہے مارنے پر 25 روپے فی چوہا انعام دینے کا فیصلہ