بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-25)

تھر کی قحط سالی کے متعلق حکومت سندھ کے قائم کمیشن کا پہلا اجلاس، مسئلے کی اصل وجوہات جانے کے لئے کمیشن خود تھر کا تفصیلی دورہ کرے گا ،اجلاس میں فیصلہ

سلک بنک میں انوکھا فراڈ، نوسربازو نے شہری کو 200ملین سے محروم کردیا،علی عباس نے سلک بنک شاہ عالم برانچ لاہور کے اکاؤنٹ میں 200 ملین روپے ڈیپازٹ کرائے،نوسرباز عملے نے نیا اکاؤنٹ کھلوا کر رقم منتقل کر دی،فراڈ کا علم ہونے پر علی عباس نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروایا، بنکنگ کورٹ نے ایف آئی اے کو لوٹی ہوئی دولت ریکورکرنے کا حکم دیا،عدالت کے فیصلے کے باوجود ایف آئی اے لاہور ملزمان کی پشت پناہی کرنے میں مصروف جبکہ لوٹی ہوئی دولت ابھی تک ریکور نہیں ہوئی

ڈاکٹر حضرات انسانیت کے مسیحا ہیں ان کا پیشہ کسی بھی عبادت سے کم نہیں، صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتا ہے ‘ مولانا طارق جمیل ،انہیں چاہئے وہ مریضوں سے خصوصی شفقت سے پیش آئیں تاکہ ان کی دلجوئی سے وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو سکیں ،خدمت انسانیت ہی دین اسلام کا اصل فلسفہ ہے اور طب کے شعبہ سے وابستہ افراد دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اپنی عاقبت کو سنوار سکتے ہیں، پنجاب میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں میڈیکل سٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبرز سے خطاب

کراچی، درآمدات اور برآمدات کے ذریعے بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کا انکشاف

کوئٹہ،دوپولیس اہلکاروں کی 14سالہ بچے کیساتھ بدفعلی،انصاف نہ ملا توخودسوزی کرنے پرمجبورہونگے،والدہ

کوئٹہ وژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ، متعددنشیبی علاقے زیر آب آگئے، مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سے2 بچیں جاں بحق جبکہ2 خواتین سمیت3 افراد زخمی

کراچی،قانون نافذکرنے والے اداروں کی کا رروائی، بلاول ہاؤس کے سیکورٹی انچارج کو گرفتار کرلیا

کراچی، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں سوناسستا ہو گیا

سابق وفاقی وزیرسیدحامدسعید کاظمی کے بڑے بھائی انتقال کرگئے،نمازجنازہ میں ہزاروں افرادکی شرکت

ملتان ، نشتر ہسپتال کی کینٹین میں دھماکہ ،متعدد افراد زخمی،دوافراد کی حالت تشویشناک، ایم ایس نشتر ہسپتا نے حکام کے پہنچنے سے قبل ہی واقعہ کے اصل محرکات چھپانے کیلئے زخمیوں کو وارڈز میں منتقل کرادیا