بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-24)

شاہد آفریدی سمیت کرکٹ ٹیم کے تمام چلے ہوئے کارتوسوں کو نکالنے کا وقت آگیا ، ٹیم دھڑے بندیوں کا شکار ہے،عابد شیر علی، کھلاڑی قوم کیلئے نہیں بلکہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے کھیلتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی خراب ہی نہیں بلکہ انتہائی شرمناک تھی ،وزیر اعظم بہت جلد کرکٹ کے حوالے سے فیصلے کریں گے، میڈیا سے بات چیت

شریف فیملی کی ملکیتی حسیب شوگر ملزمیں گیس چوری کا انکشاف ،گیس کمپنی نے مل پر 3 کروڑ 39 لاکھ جرمانہ کیا اور بل بجھوایا زرداری حکومت نے 2 کروڑ 10 لاکھ کی رعایت اور سپلائی بحال کرنے کا حکم دیا ، مل انتظامیہ نے گیس چوری کے صرف 48 لاکھ روپے جمع کرائے،گیس چوری پرکسی شخص کو سزا ہوئی ہے اور نہ کسی کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اہلکاروں ،مریضوں ،مہمانوں کے کپڑوں کی سلائی اور دھلائی پر سولہ کروڑ 91لاکھ روپے خرچ کردیئے

فیصل آباد ،ماموں کی اپنے گھرمہمان آئی 13سالہ بھانجی سے زبردستی زیادتی،گناہ چھپانے کی خاطر نکاح بیٹے سے کے ساتھ کردیا‘والد کی درخواست پر مقدمہ درج

وزیر اعظم کے عہدہ کے زیادہ امیدوار گرینڈ آلائنس کی راہ میں رکاوٹ ہیں،چودھری شجاعت، پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا تجربہ تلخ رہا (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،مخصوص علاقوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے پسماندہ اضلاع کے فنڈز میٹرو اور اورنج ٹرین پر لگانا سرا سر ناانصافی ہے، حکومت بلدیاتی منتخب نمائندوں کو اختیار دینے سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، صحافیوں سے گفتگو

پیٹرول کا مصنوعی بحران‘ اوگرا کی چھاپہ مار ٹیموں کے ملک بھر میں پیٹرول پمپوں پر چھاپے،مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے پیٹرول پمپ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیں گے، موقع پر جرمانے عائد ہوں گے‘ ترجمان اوگرا

وزیرآباد،فتح کا جشن منانے والے (ن) لیگی کارکنوں اور پی ٹی آئی ورکروں کے درمیان جھگڑا ،(ن) لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے دو راہگیر موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک ،تین زخمی

ہائر ایجوکیشن نے پرسٹن یونیورسٹی کو پی ایچ ڈی کے داخلوں سے روک دیا