بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-23)

صدر مملکت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران کو نان آپریشنل ملٹری ایوارڈز عطا کئے،ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایئر مارشل محمد اقبال ہلال امتیاز (ملٹری)اور ایئر مارشل فاروق حبیب ہلال امتیاز (ملٹری)شامل

ایف بی آر کا سوفٹ ویئر کمپنیوں پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ ،فیصلہ سوفٹ ویئر ہاؤسز کی جانب سے بیرون ملک منتقل ہونے کے باعث کیا گیا

موبائل کمپنیوں کے کھربوں روپے ٹیکس چوری کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات،فون کمپنیو ں نے تین سال میں صرف 37 ارب ٹیکس جمع کرا یا، گزشتہ سال 12 ارب کے ٹیکس جمع ہوئے

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ ،عوامی تحریک کے مزید 3 زخمی گواہوں نے بیانات قلمبند کروا دئیے ،ڈی آئی جی رانا عبدالجبار نے سیکرٹریٹ اور ایس پی سلیمان نے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا حکم دیا

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ، 25مارچ کو اسلام آباد میں سی سی آئی اجلاس کے ایجنڈے پر غور ،سندھ حکومت وفاق پر مردم شماری کرانے پر زور دیگی،اگر مردم شماری کے لئے مطلوبہ فوج کی دستیابی ممکن نہیں تو پہلے صوبہ سندھ میں مردم شماری کرائی جائے، اجلاس میں فیصلہ

سابق وائس چانسلر پروفیسر خواجہ علقمہ جیل سے رہا کردیئے گئے

پاکستان کا استحکام و سلا متی مسا جد و مدارس کی طرح عزیز ہے،وفاق المدارس ، خدا نخواستہ پا کستان پر اگر کو ئی برا وقت آیا تو ملک کے لا کھو ں علما ء و طلبا ء پا ک فو ج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لئے لڑیں گے،عالمی ادارے دینی مدارس کی خدمات کا جس طرح اعتراف کرتے ہیں پاکستان کے قومی ادارے اور میڈیا بھی کھلے دل سے مدارس کی خدمات کا اعتراف کریں ،لاہور میں لی استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس جذبہ حب الوطنی کے اظہار کا ذریعہ ثابت ہو گی ،قوم اس میں شرکت یقینی بنا کر اسلام اور پاکستان سے محبت کا ثبوت دے،رہنماؤں کا مختلف اجلاسوں سے خطاب

این اے قائمہ کمیٹی پورٹس اینڈ شپنگ کا اجلاس، کے پی ٹی میں اربوں کے گھپلوں کا انکشاف ،کے پی ٹی میں گھپلوں کا معاملہ نیب کا کیس ہے، انکوائری کیلئے نیب کو دینا چاہتے ہیں ،پانچ سال سے بیرونی آڈٹ نہیں ہوا ، قانون کے مطابق ہر سال آڈٹ کروانا لازمی ہے،کمیٹی کی اگلی میٹنگ کراچی میں ہوگی تاکہ چیئرمین اور سیکرٹری کے پی ٹی بھی موجود ہوں،،چیئرمین قائمہ کمیٹی طارق بشیر ،کے پی ٹی ایکٹ کے تحت چلتا ہے ،وفاقی حکومت جس کو چاہے آڈٹ کیلئے مقرر کرسکتی ہے ، جی ایم کے پی ٹی کے نذیر احمد

پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اسرائیل طرز کا ماڈل لانچ کرنے پر غور،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پروگرام کے تحت حکومت پنجاب سے 30کروڑ روپے پنجاب ٹیکنالوجی فنڈ کے نام پر مانگ لیے ہیں جبکہ پنجاب ٹیکنالوجی فنڈ کے قیام کے لیے آئرلینڈ اور ترکی کے ماڈلز بھی زیرغور ہیں

مشرف کے جانے کے بعد پارلیمنٹرین کو بہادر بننے کی نصیحت‘ پارلیمنٹ کی لفٹس میں اشتہارات