بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-20)

وزیراعلیٰ پنجاب کا زراعت کی ترقی اور کسانو ں کی خوشحالی کیلئے 100 ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان، پنجاب کسان کمیشن کے قیام کا بھی اعلان، 100 ارب روپے خالصتاً زراعت کی ترقی پر خرچ ہوں گے،صوبے کو زراعت کے حوالے سے ترقی دینا اور اناج گھر بنانا ہمارا مشن ہے ، اس مقصد کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، زرعی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کی کاشتکاروں کو منتقلی کے بغیر فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ ممکن نہیں،زرعی کانفرنس 2016ء میں سامنے آنے والی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں زرعی پالیسی مرتب کی جائے گی، شہبازشریف کا زرعی کانفرنس 2016 کے افتتاحی سیشن سے خطاب

کوالٹی سروسز کی فراہمی کیلئے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ڈھانچے میں اصلاحات کیلئے ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار، ایس ایل آئی سی کمپنیاں ملکی گروتھ اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہیں، وزیر خزانہ کا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پاکستان کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کی درخواست پر جدید تھری جی لوکیٹرخریدنے کی منظوری دیدی

کراچی،شرجیل میمن کے خلاف محکمہ جنگلات کی زمینوں کی الا ٹمنٹ کی نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں

مصطفی کمال کا نئی پارٹی کانام پاکستان قو می موومنٹ رکھنے کا فیصلہ ، پر چم پاکستانی پر چم جیسا ہو گا، سفید حصے پر پی کیو ایم اور سبز حصے پر ایک چاند اور پانچ ستارے ہوں گے ، بڑے ستارے کے چاروں طرف چار لکھا ہواہوگا

مریدکے،نامعلوم افرا د کی فائرنگ، مسلم لیگ(ن) سٹی کے جنرل سیکرٹری کا چھوٹا بھائی جاں بحق

نصیرآباد،سیکورٹی فورسز کا آپریشن، سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گرد ہلاک ،تین گرفتار