بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-18)

ملتان این اے 153 جلالپورپیروالا کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون 109499ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب

ہمارے دروازے بات چیت کیلئے پہلے بھی کھلے تھے، اب بھی کھلے ہیں، باہر بیٹھے لوگ آئیں بات چیت کریں،وزیراعلیٰ بلوچستان، بلوچستان کی سرزمین پر آکر سیاست کریں وہ قوم پرستی کی سیاست کریں یا وفاق کی سیاست کریں اگر عوام انہیں مینڈیٹ دیں گے تو ہم اس کا احترام کریں گے، اس وقت عوام کا مینڈیٹ ہمارے ساتھ ہے لہذا انہیں چاہئے کہ وہ ہمارے مینڈیٹ کا احترام کریں ہم نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،ثناء اللہ زہری کی شیخ زید ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت

حکومتی اور اپوزیشن اراکین تنخواہ کے معاملے پر ایکا،تنخواہ سپریم کورٹ کے ججوں کے برابر کی جائے ، جمشید دستی کی تجویز پر ایوان خوش ،میری تنخواہ 17 ہزار ،الاؤنسز ملا کر 70 ہزار بنتے ہیں،لاجز کرایہ ،بجلی ،گیس اور بچوں کے سکولوں کی فیسیں اتنی زیادہ ہیں گزارا نہیں ہوتا ،مولانا میر زمان

اسلام آباد،وزارت خزانہ نے مسیحی برادری کے ملازمین کو ایسٹر سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دئیے،مسیحی برادری کو22مارچ کو تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں گی،ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو ہولی سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ نہیں کیا گیا

پی آئی اے نجکاری کی منظوری،حکومت کے مشترکہ اجلاس بلانے سے قبل پیپلز پارٹی سے رابطے ،مشترکہ اجلا س میں نیب سمیت پی آئی اے نجکاری پر پی ٹی آئی ،جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تیار

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیا رہیں،سندھ پولیس کے 4 افسران کی نیب کو پیشکش

محکمہ موسمیات کی مزید تین روز تک بارشوں کی پیشن گوئی ،پیر کو سورج نکلے گا ،چار روز بعد پھر سے ایک ہفتے کے لئے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا، مارچ اور اپریل میں کبھی دھوپ کبھی بارش کی آنکھ مچولی جاری رہے گی

تحفظ نسواں بل کا نفاذ ،وٹے سٹے میں بندھے دو خاندانوں میں طلاقیں