بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-16)

پنجاب مقدس گائے نہیں ، رینجر ز کو پنجا ب میں بھی کارروائی کے لیئے اختیارت دیئے جائیں،پرویز الٰہی،قران وسنت اور آئین سے متصادم کو ئی بھی قانون قبول نہیں ،پنجاب حکومت کو تحفظ نسواں بل کی منظوری سے پہلے علماء کرام کو اعتماد مین لینا چاہیے تھا ، پریس کانفرنس سے خطاب

مصطفی کمال کی نئی پارٹی کے تین ناموں مشاورت شروع،ڈیموکریٹک قومی موومنٹ ، پاکستان قومی موومنٹ اور نیشنل قومی موومنٹ کے نام زیر غور

حکومت کی جانب سے دو سال میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو قوم کے ٹیکس سے حاصل کردہ رقم سے 9 ارب روپے اشتہارات کی مد میں د ئیے جانے کا انکشاف ، جنوری 2013 ء تا دسمبر 2015 تک پرنٹ میڈیا کو 6 ارب 10 کروڑ 7 لاکھ 53 ہزار روپے کے اشتہارات دیئے گئے، متعدد میڈیا گروپس کو کروڑوں کے اشتہارات سے نوازا گیا، متعدد کو ہزارو ں کے بھی اشتہارات وصول نہ ہوسکے ،حکومتی بندر بانٹ میں کئی گروپوں کی چاندی اور کئی عملے کی تنخواہیں بھی پوری نہ کرسکے، الیکٹرانک میڈیا کو 2 ارب 34 کروڑ 41 لاکھ 27 ہزار روپے کے اشتہارات دیئے گئے، خبر رساں ادارے کو موصولہ تفصیلات ، سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کے تفصیلات طلب کرنے پر وزارت کا سمری پیش کرنے کا فیصلہ ، قائمہ کمیٹی آج ا س مسئلے پر غور وحوض کرے گی

آصف زردار ی جنر ل راحیل کی ریٹائر منٹ تک ملک میں واپس نہیں آئیں گے، ذوالفقار مرزا ،مصطفی کما ل اینڈ کمپنی نے بھی اگر قوم سے غداری کی تو انکا حشر بھی الطاف حسین جیسا ہو گا،ایم کیو ایم کے اچھے لوگوں کو الگ کر کے باقیوں کو کھمبوں سے لٹکادینا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

قواعد وضوابط پورے نہ کرنیوالی شاہین ائر لائن کی پرواز مسافروں کے بغیر ہی لندن روانہ،ائیرلائن کا آئندہ جمعہ کو تمام مسافر وں کو مفت میں انگلینڈ لے جانے کا اعلان ،104 مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ ہونے سے ئر لائن کو ایک کروڑ روپے کا نقصان

پنجاب،وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت کے لیے سی این جی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد ، وی وی آئی پیزکی پروٹوکول ڈیوٹی کے لیے سی این جی گاڑیاں استعمال نہ کی جائیں،پنجاب حکومت

عوام کیلئے خوشخبری : سی این جی کی قیمتوں میں5روپے 30پیسے فی کلو گرام کمی

مسلم لیگ ن کے اثاثوں اور آمدن میں ماضی کی نسبت کروڑوں کا اضافہ ہواہے، پلڈاٹ کا انکشاف

پہلی مرتبہ پاکستان میں موبائل فونز کی پیداوار کا آغاز، فیکٹری نے کام شروع کر دیا،موبائل فون بنانے والی کمپنی ”جی فائیو“ نے پاکستان میں موبائل فونز بنانے شروع کر دیئے، میڈ ان پاکستان کا لیبل ہوگا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی،فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار450روپے سے کم ہوکر49ہزار50روپے ہوگئی

وزیراعظم کا رانا ثناء الله کے مولانا فضل الرحمن ایم این اے بارے بیان پر اظہار برہمی