بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-14)

نیب اور رینجرز کو پنجاب میں کیوں کام نہیں کرنے دیا جا رہا؟ چودھری شجاعت ،شہبازشریف نے حقوق نسواں بل پر علماء سے مشورہ نہیں کیا، ان کے تو اپنے ہاتھوں، پاؤں میں کڑے پڑ سکتے ہیں: چودھری پرویزالٰہی، میڈیا سے گفتگو

مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیرکا پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں سے پارٹی فنڈ کے نام پر رقم بٹورنے کا انکشاف ، پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی پر 30000 روپے بنک ڈرافٹ اور پانچ ہزار نقد وصول کیا جا رہا ہے،،پارٹی ٹکٹ امیدواروں کا پارٹی فنڈ کے نام پر وصولیوں کے خلاف سخت احتجاج وغم و غصہ کا اظہار

فیصل آباد ، پنجاب حکومت نے لیگی ارکان اسمبلی پر ترقیاتی فنڈز کی بارش کر دی‘ ہر ایم این اے کو پچیس اور ہر ایم پی اے کو بارہ کروڑ روپے ملیں گے‘ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی فنڈز سے محروم‘

فرانزک لیب پنجاب اور ریسکیو 1122 میں 10 کروڑ کرپشن کی سکینڈل منظر عام پر آگیا ،ہوم سیکرٹری پنجاب نے کارروائی کی بجائے رپورٹ سرد خانہ میں ڈال دی‘ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے بھی خاموشی اختیار کرلی ،دستاویزات میں انکشاف

وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ملاقات اگلے ہفتے متوقع

خیبر پختونخوا کے 123اراکین اسمبلی اور ان کی فیملی کو سرکاری پاسپورٹ دینے کی سفارشات وزیر اعظم کو ارسال

کشمیر ہاؤس میں کمرہ نہ ملنے پر وزیر جنگلات آزادکشمیر نے بیگم کے ہمراہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہنگامہ کھڑا کر دیا،سردار جاوید ایوب کی ریسٹ ہاؤس ملازمین کو گالیاں اور دھمکیاں ،وزیر حکومت کے نازیبا رویے پر کچن عملے نے گزشتہ 36 گھنٹوں سے کام کرنا چھوڑ دیا

میٹرو بس اسٹیشن کے سیکورٹی عملہ کی جانب سے دو لڑکیوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور حراساں کرنے کا انکشاف

صوابی،مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری اطلاعات سیداسماعیل جان انتقال کرگئے ،نمازجنازہ صوابی میں ان کے آبائی گاوٴں اسماعیلہ میں آج گیارہ بجے اداکی جائے گی