بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-13)

بے نام اکاؤنٹس کے خلاف قانون جلد آرہاہے ، ہارون اخترخان ،بزنس کمیونٹی ٹیکس سے بچنے کیلئے خسارہ دکھاتی ہے ایسی صورت میں تاجربرادری کا دفاع نہیں کر سکتا ،ٹیکس نہ دینے والے تاجروں کو ہرصورت میں ٹیکس ادا کرنا ہوگا،لندن میں بھی پاکستانی تاجروں کے بینک اکاؤنٹس اور مہنگے فلیٹس موجود ہیں جو انہوں نے پاکستان میں ٹیکس چوری کرکے وہاں خریدے ہیں،دنیا بھر میں ٹیکس کلیکشن کا طریقہ کار ایک جیسا ہے،ایف بی آر میری بھی 4کمپنیوں کا آڈٹ کررہی ہے،دبئی کے رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں پاکستان سے سرمایہ منتقل ہوا ہے،کراچی چیمبر میں تاجروں سے خطاب

وفاق کے ساتھ صوبے کے دیرینہ مطالبات کے حوالے سے معاہدہ خوش آئند ہے‘پرویز خٹک ،صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی، اضافی گیس سے سستی بجلی بنانے، چشمہ رائٹ بینک کینال، منڈا ڈیم، اور پیہور ہائی لیول کینا ل کے لیے فنڈ فراہم کرنے سے صوبے میں زرعی اور صنعتی انقلاب آئے گا،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

مسلمان دنیاوی معاملات کے ساتھ ساتھ دینی امور کی انجام دہی پر بھی توجہ دیں، سعید انور ، رزق حلال کمانا اچھی بات مگر اس کے ساتھ دینی اور دنیاوی معاملات میں توازن ضروری ہے،جنید جمشید

لاہور، وزیر ریلوے سعد رفیق کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،پنجاب کے21 سیکشنوں پر ریلوے اراضی کے سروے کا 75فیصد اور20سیکشنوں پر50فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے،اجلاس کو بریفنگ

آئی جی پنجاب پولیس نے لیڈی اہلکاروں کو شلوار قمیص اور عبایا پہننے سے روک دیا،پینٹ اور شرٹس پر مشتمل نئی یونیفارم زیب تن کرنے کی ہدایت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت میں300رو پے کی کمی ریکارڈ

خیبرپختونخوا نے مالی بحران کے باعث عالمی بنک اور ملکی بنکوں سے قرضے لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

ہائر ایجوکیشن وزارت میں 5ارب 38کروڑ کرپشن کی تفصیلات سامنے آگئیں ،افسران نے 3ارب 78کروڑ تعلیم کے فروغ پر خرچ کرنے کی بجائے بینکوں میں سرمایہ کاری بانڈز خرید لئے

ملک کے بیشتر حصوں میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ شمالی علاقہ جات میں مزید برف باری کا امکان