بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-11)

شہر میں دہشت گردی کی دھند چھائی ہوئی تھی جسے آپریشن کے ذریعہ صاف کیا گیا،میجرجنرل بلال اکبر ،ایک ہزار افراد کو ایک دہشت گرد نے دہشت میں مبتلا کر رکھا تھا،ہم نے ڈھائی کروڑ کی آباد ی میں چھ ہزار افراد گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کئے اور آئندہ بھی کراچی کے حالات کوقابو میں رکھیں گے، کراچی کے صنعتکاروں نے چیلنج ماحول میں کام کیا اور اپنی صنعتیں چلائیں،صنعتکار ملکی اکنامی اوررینجرز سیکیورٹی کے سولجر ہیں ،صنعتکار دھمکی آمیز فون کرنے ،بھتہ طلب کرنے یا پرچی دینے والوں کی اطلاع کسی بھی تاخیر کے بغیر رینجرز کو دیں تاکہ ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جاسکے ،سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقے کے اطراف میں دیوار تعمیرکرائی جائے تاکہ یہاں چائنا کٹنگ نہ ہوسکے،ڈی جی رینجرز سندھ کا صنعتکاروں سے خطاب

کراچی،مصطفی کمال کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چل گئی ، شدید خو ف و ہراس پھیل گیا

بلاول بھٹوزرداری کی نے تاثیرفیملی سے ان کے گھر ملاقات،شہبازتاثیرکی بازیابی پرخوشی کااظہاراورمبارکباددی

سپریم کورٹ نے دھاندلی کیخلاف دی گئی درخواست بحال کر نے کی اپیل خا رج کر دی ،مقدمے کی پیروی کیلئے آئے تو پتہ چلا کہ بینچ تو اٹھ کر چلا بھی گیا، درخواست گزار ،اچھا عدالت آپ کا انتظار کرتی کہ درخواست گزار آئیں اور ہم مقدمے کی سماعت کریں،چیف جسٹس کے ریما رکس

آئندہ چار روز میں ملک بھر میں بارشوں کا امکان،جمعہ سے اتوار کے تک خیبرپختونخواہ، فاٹا اور بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ملک بھر میں بارشیں،ایمرجنسی سنٹر اور کنٹرول روم قائم ، ملک کے بیشتر حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ، طوفانی بارشو ں کاسلسلہ ایک ہفتہ تک جاری ر ہے گا ،محکمہ موسمیات

جنوبی وزیرستان سے نامعلوم افراد نے فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آٹھ اہلکار اغواء کرلئے

بابا آپ کب ٹھیک ہوں گے کب پاکستان آئیں گے،آصفہ بھٹو کا ٹوئٹ

راول ڈیم کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر چائنا کٹنگ کے ذریعے قبضے کا انکشاف ،بڑے بڑے ریستوران، شاپنگ مالز اور کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی بنگلے بنائے گئے

پاکستان کی صف اول کی بسکٹ کمپنی انگلش بسکٹ نے برآمدات بڑھانے کا اعلان کردیا،ہم نے ای بی ایم کو بین الاقوامی سطح کے معیار تک پہنچا دیا ہے ۔ ہمارا ارادہ ہے کہ اس کو عالمی سطح کا تسلیم شدہ برانڈ بنائیں جس پر ہمیں پاکستان کا سب سے بڑا بسکٹ برآمدکنندہ ہونے پر فخر ہو، منیجنگ ڈائریکٹر ای بی ایم