بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-10)

لکھ کر دینے کو تیار ہوں ،پیپلز پا رٹی پنجاب کی یہی قیا دت رہی تو 2018کے انتخا بات میں صوبے میں شکست فاش ہو گی، شاہ محمود قریشی ، احتساب کے نام پر قوم سے نیا مذاق اور ڈرامہ کیا جا رہا ہے،یہاں پر احتساب نہ پہلے ہوا تھا اور نہ اب کسی کا ہوگا، دونوں بڑی جما عتیں مک مکا کرنے جا رہی ہیں، ایم کیو ایم کے خلاف باتیں ہم نہیں ان کا کا میاب مئیر اور وزیر صحت کررہا ہے ، معاملے پر جو ڈیشل کمیشن بنا نے کے لیے وفا قی حکو مت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے،سکھر پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب

متروکہ وقف املاک سمیت تمام اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے،صدیق الفاروق ،تمام تر کوششوں کے باوجود محکمہ میں مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہا،نیب کی کارروائی حق بجانب ہے،چیئرمین متروکہ وقف املاک کا قائمہ کمیٹی میں اعتراف، ننکانہ صاحب میں یاتریوں کو کمرے رشوت لیکر دیئے جاتے ہیں، رمیش لال ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی پر بحث آئندہ اجلاس تک ملتوی

رائے ونڈ، بیرون تبلیغی مرکز بازار میں ممکنہ دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظرتجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع ، آپریشن ریلوے روڈ سے سٹی پھاٹک تک کیا جائے گا

سردار یوسف نے حج کوٹہ سے پانچ فیصدحصہ مانگ لیا ، پرائیویٹ حج ٹورز آپریٹرز کے کوٹے سے پانچ فیصد کٹوتی کرکے کوٹہ میرے لئے مخصوص کیا جائے،وفاقی وزیر کا افسروں کو حکم،سیکرٹری مذہبی امور اور دیگر افسران نے حکم ماننے سے معذرت کرلی،معاملہ وزیراعظم کی واپسی تک موخر کرنیکی استدعا

پشاور ، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، باپ اور دو بیٹوں سمیت سات افراد جاں بحق

لیڈیز پولیس نے 5 لڑکیوں کو دھندہ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا،جناح سپر مارکیٹ میں خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بالوں سے گھسیٹ کرتھانہ وویمن منتقل کردیا گیا، اہل خانہ کی جانب سے تھانے کے باہر ہنگامہ کرنے پر پولیس نے خواتین کو شریف شہری قرار دیتے ہوئے چھوڑ دیا،ذرائع

چاند نظرنہیں آیا، یکم جمادی الثانی کل جمعة المبارک 11مارچ کو ہوگی ، مفتی منیب الرحمن

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی ،فی تولہ سونے کی قیمت49ہزار650روپے سے کم ہوکر49ہزار200روپے پر آگئی

بارشوں سے خیبر پختونخوا،پنجاب اور کشمیر کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے،این ڈی ایم اے کی صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا