بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-09)

اقبال ظفر جھگڑا سے پرویز خٹک اور عمران خان کی ملاقات ،گورنر بننے پر مبارکباد دی،خیبر پختونخوا کے معاملات اتفاق رائے سے چلانے اور محاذ آرائی سے بچنے پر اتفاق

پشاور، شوکت یوسفزئی کی قیادت میں پی پی اور اے این پی کی اہم شخصیات کی عمران خان سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے قریبی رشتہ دار کے خلا ف اعلی پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیدیا،تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا باضابطہ فیصلہ ، کمیشن شوگر ملوں کی من پسند اضلاع میں منتقلی کا جائزہ لے گا

کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کا بلاامتیاز احتساب ہوگا،چیئرمین نیب،ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے نیب تمام وسائل بروئے کار لائے گا کرپشن کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی پر قائم ہیں، مہم اس سال بھی جاری رہے گی،کرپشن کا خاتمہ پہلی بار حکومت نے ایجنڈے میں شامل کیا، ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس سے خطاب

افغانستان کے ساتھ طویل سرحد پر سیکورٹی فورسز تعینات کرنا پائیدار انتظامات کے بغیر نا ممکن ہے،پرویز خٹک،زیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوبے میں امن و امان کیلئے رینجرز طلب کرنے کے مطالبے کی وضاحت

کراچی ،دوسرا ایل این جی جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا، جہاز آج سہ پہر 3بجے متوقع طور پر پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا

جون تک ریلوے کی آمدنی 12آرب روپے تک پہنچ جائیگی،سعد رفیق،پاکستان ریلوے کو 55لوکو موٹو سال کے آخر تک مل جائیں گے ،مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کریں گے ،کئی معطل شدہ روٹ کو بحال کرنے کے بھی اقدامات کررہے ہیں،گوادر سے ریلوے ٹریک کیلئے زمین کی خریداری کاعمل اپنے دور میں مکمل کریں گے ، کوئٹہ پشاور روٹ کی فزیبیلیٹی بھی جلد تیار کریں گے ، سینٹ میں ضمنی سوالات پر جواب

ہمارے والد فیاض علی شاہ کے کرپشن کیس میں تحقیقات کی جائے ،ان پرکرپشن ثابت ہوتووہ ہرقسم کی سزاکیلئے تیار ہیں،عبداللہ شاہ ریاض علی شاہ

سندھ حکومت کا آئندہ مالی سال میں 24ہزار نئی ملازمتیں دینے پرغور ، چیف سیکریٹری محمدصدیق میمن نے سمری وزیراعلی سندھ کوارسال کردی

اصلی نوٹ کی پہچان کیلئے”روپے کو پہچانو“ نامی ایپلیکیشن متعارف، تمام بینکس اپنی ویب سائیٹ پر ایپلیکیشن اور ویڈیوز کے لنک پیسٹ کریں اور 26 مارچ 2016 تک ہدیات اور احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کریں،اسٹیٹ بینک