بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-08)

صنفی مساوات کی پہلی رپورٹ اورجینڈر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا اجراء،پنجاب حکومت جنوبی ایشیاء میں سبقت لے گئی،خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع دینے سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا:شہبازشریف،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ویژنری قیادت میں خواتین کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں:گورنر پنجاب

اسلام آبادکے رہائشی علاقوں میں تجارتی مقاصدکیلئے زیر استعمال تقریباً150عمارتیں بندکردی گئیں ،بلیغ الرحمن، 400عمارات حکومت کے آپریشن کے بغیرخودختم ، تجارتی علاقوں میں شفٹ ہوگئی ہیں،رہائشی علاقوں میں غیرقانونی طور پرائیویٹ سکولوں کوہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق بندنہیں کیاگیاکیوں کہ اس سے بچوں کی تعلیم پراثرپرتاہے ،سینٹ میں تحریک پر بحث کے دوران اظہار خیال

وزیر اعظم کی قریبی کاروباری شخصیت ممبر گیس اوگرا عامرنسیم کو بچانے کیلئے سرگرم،نو مبر 2014ء میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے تعیناتی کو خلاف ضابطہ اور اوگرا قوانین کے متصادم گردانتے ہوئے انکوائری کا حکم جاری کیا، ممبر گیس اوگرا کی تعیناتی اوگرا آرڈیننس کے سیکشن فائیو کے سب سیکشن ٹو اینڈ تھری کے متصادم،انکوائری آفیسر بھی خلاف فیصلہ دے چکے

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم سیاستدانوں کیخلاف 60اہم ترین مقدمات کی فہرست نیب کی ویب سائٹ پر جاری ، تفتیشی افسران کوتمام مقدمات کی انکوائریاں 31مارچ تک مکمل کرنے کی ہدا یت ، تفتیش میرٹ پر اور بلاامتیاز ہوگی ملک سے کرپشن کاخاتمہ بنیادی ایجنڈے میں شامل ہے،نیب

پی ٹی آئی کے بعض ایم پی ایز اور وزراء سوات میں الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط اور آئین کے کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں، شرافت علی، انٹراپارٹی الیکشن میں وقت سے پہلے اثر انداز ہورہے ہیں، کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، پی ٹی آئی رہنماء

نیب نے آئی جی سندھ پولیس اور دیگر پولیس افسران کے خلاف مالی بے قا عدگیوں کی تحقیقا ت کا باضا بطہ طورپر آغاز کردیا ،سندھ پولیس،محکمہ دا خلہ اور اکا ؤ نٹنٹ جنرل سندھ اے جی سندھ سے تفصیلات طلب

پشاور میں ٹریفک کے بڑھتے ہو ئے دباؤ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب سکیم کے تحت چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد