بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-03)

نیب نے قائداعظم سولرپارک کی تحقیقات بھی شروع کردیں، منصوبہ 131 ملین ڈالر سے شروع ہوا‘ 1000 میگاواٹ کے منصوبے سے صرف 100 میگاواٹ پیداوارشروع ہوئی،نیب ذرائع،منصوبہ کی تکمیل میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی نشاندہی ، خریداری میں پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا

دہشت گردی کا خطرہ، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ144 نافذ ،دوماہ تک لاگو ہوگی ، ہوٹلز ، موٹلز، گیسٹ ہاوٴسز، اور سرائے سمیت کسی بھی مقام پر ٹھہرنے والوں کے مکمل کوائف تھانوں میں جمع کرانا لازمی ہوں گے، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا

صنعتی ترقی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار نے 18 منصوبے شروع کئے، شیخ آفتاب،اڑھائی سال میں 3.3 ارب روپے جاری کر دیئے، حکومت نے 26 ارب 91 کروڑ روپے مختص کئے،حکومت ٹیکسٹائل پر توجہ دے رہی ہے، سینٹ میں جواب،مردم شماری کا فیصلہ آئندہ سی سی آئی اجلاس میں کیا جائیگا، بلوچستان ، کے پی کے نے افغان مہاجرین کی وجہ سے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا،زاہد حامد

لاہور ، پی پی ایک سو سنتالیس سے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی کامیابی اور انتخابی نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج

فور برادرز انٹرنیشنل نے پاکستان ریلویز کو سوا2 ارب کا ٹیکہ لگادیا، ریلویز حکام نے ریکوری میں ناکامی پر نیب کو ریفرنس بھیج دیا نیب تاحال میسرز فور برادرز سے وصولی کرنے میں مکمل طور پر ناکام

کراچی ،حکومت سندھ کا لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کوآگاہ کرنے کافیصلہ ،245میں سے 31لاپتہ افراد بارے کوئی سراغ نہیں مل سکا ، فائلیں بند کی جارہی ہیں،ہوم سیکریٹری مصطفی جمال شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد،پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو منشیات برآمدگی کیس میں پانچ سال قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،ساتھی ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاگیا

ساہیوال، غیرت کے نام پر دو سگی بہنوں کو بھائی نے گولیاں مار کر ہلا ک کر دیا

مشاہد اللہ نے پہلے بھی حکومت کو مروایا اب بھی مروائے گا،شیخ شید

پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا، سابقہ ضلعی جائینٹ سیکرٹری شیر گڑھ خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شا مل

ڈاوٴلینس نے انورٹر کی مدد سے کام کرنے والے انسپائر پلس انورٹر ایئر کنڈیشنرزمتعارف کرادیئے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت میں150رو پے کی کمی ریکارڈ