بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-02)

وزیر اعظم سے نئے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات،فاٹا مسائل پر گفتگو،فاٹا کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہیں،نواز شریف،اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر نامزدگی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

لاہور ہائی کورٹ ، پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں میں12لیگی اراکین اسمبلی کی شمولیت کیخلاف محمودالرشید کی درخواست قابل سماعت قرار، چیف سیکرٹری پنجاب اورلیگی اراکین کو نوٹس جاری

نیب نے نیشنل بینک میں اربوں کے فراڈ کے 9ملزمان کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

ملک میں جگر کی پیوند کاری کا کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں،سینٹ میں انکشاف ،وفاقی حکومت بحرین حکومت کیساتھ ملکر ہسپتال قائم کرنے کیلئے مذاکرات کررہی ہے، ملک میں زچگی کے دوران اموات کی شرح میں کمی آئی ہے، اموات کی شرح 2006-07ء میں 320 کے مقابلہ میں 2012-13ء میں 267 تک آگئی ، پانچ سالوں کے دوران بھارت ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، روس ، برطانیہ اور امریکہ میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے جاری ویزو ں کی تعداد 11لاکھ 61ہزار 474 ہے ،،وفاقی وزراء کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

کسی کا ذاتی ملازم نہیں ،قانون کا نوکر ہوں، اہم کیسز کی وجہ سے میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات ، ڈاکٹر عاصم سے تعلق ہے نہ کسی کا بروکر رہا ہوں،ہماری تفتیش سے کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوجائے لیکن قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوگا، پریس کانفرنس

نیب پنجاب نے لاہور میں میٹروبس منصوبے کی تحقیقات کا فیصلہ ، ٹیپا سمیت ایل ڈی اے سے میٹروبس منصوبے کا ریکارڈ طلب

بغیر ویزہ جعلی اور نامکمل سفری دستاویزات پر پاکستان لانیوالی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز پر 75لاکھ روپے جرمانے ،25لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروادیئے گئے

کشمیر اور ہزارہ ڈویثرن میں آج سے بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگا،این ڈی ایم اے کا ممکنہ لینڈ سلائنڈنگ سمیت دیگر نقصانات سے متعلق انتباہ