بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

آج کی قومی خبریں (2016-03-01)

آئینی اور قانونی پیچیدگیاں، نامزد گور نر خیبر پختونخواہ کی تقریب حلف برداری تاخیر کا شکار ،اقبال ظفرجھگڑا کا نام صو بہ کی ووٹر لسٹ میں شامل نہیں، الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں ردوبدل پر پابندی عائد کررکھی ہے

وزارت صحت کا تین کمپنیوں کی طرف سے پنجاب میں ادویات کی قیمتیں بڑھانے کانوٹس،قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

کراچی،کالعدم لشکرجھنگوی کے دہشت گرددانش عرف خالو کے سنسنی خیزانکشافات

گورنرسندھ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی ملاقات ، کراچی میں جاری آپریشن اورامن وامان کی صورتحال پرگفتگو

ینگ ڈاکٹرزکاتنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پراحتجاجی مہم کااعلان،تیس مارچ تک احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا شیڈول جاری

سینیٹ ، اپوزیشن کی وزیراعظم صحت پروگرام پر کڑی تنقید ، وزیراعظم کا پروگرام فوٹو سیشن تک محدود، صحت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے،اپوزیشن سینیٹرز ،سر کاری ہسپتالوں میں مریض ذلیل و خوار ہورہے ہیں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، وزیراعظم کو صحت پروگرام پسماندہ علاقوں میں شروع کرنا چاہیے تھا،سینیٹر نہال ہاشمی کی تحریک پر طاہر مشہدی ،سحر کامران ،شبلی فراز، سیف خان اور دیگر کا اظہار خیال ، دیہاتوں میں صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ، وزیراعظم نے نیک نیتی سے پروگرام کو شروع کیا ہے، تمام اداروں کو مل کر کامیابی کی طرف لے جانا چاہیے، شیخ آفتاب

پنجاب میں ہرپانچویں عورت کا” نشئی شوہرکے تشدد“ کا شکار ہونے کا انکشاف،طلاقوں کے حوالے سے صوبہ پنجاب پہلے اور سندھ دوسرے نمبر پر ہے، لومیرج کرنے والوں میں طلاق کے رحجان میں بھی اضافہ ہوا،پڑھی لکھی لڑکیاں گھریلو تشدد، شوہروں کی بدسلوکی اور ازدواجی زندگی میں تلخیوں کے سبب طلاق لینے پر مجبور ہو رہی ہیں، میڈیا ڈور سروے رپورٹ

تحفظ نسواں بل کی منظوری ،لاہور میں خاوندکے خلاف مقدمہ کیلئے پہلی درخواست آگئی

لاڑکانہ ، گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، 10 بچے زخمی

ڈیرہ غازی خان ، امام مسجد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مسجد کے پنکھے سے لٹ کر خود کشی کر لی ، ورثاء کا قانونی کاروائی سے انکار