بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-29)

عمران خان کا شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کے لیے زمین دینے پر آرمی چیف کا شکریہ

کا ش میرے بیٹے میرے ساتھ یہاں ہوتے ،بیٹوں کو سیاست میں لاناکوئی بری بات نہیں ،عمران خان ، جمہوری طریقہ کارکے تحت ہوناچاہئے ،2018ء کے انتخابات میں کامیابی نہ بھی ملی قوم کیلئے کوشش جاری رکھیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

یوسف رضاگیلانی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، سی ایم ایچ ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلا س آ ج ہو گا ،اجلاس میں مردم شماری،، اقتصادی راہداری، انسداد دہشت گردی، نیشنل ایکشن پلان ، انرجی بحران، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ، بجلی گیس لوڈ شیڈنگ اور دیگر معاملات پر غور کیا جا ئے گا

ملک کے میدانی علاقوں موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ،بالائی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے لگیں ،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیا ت

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے اربوں روپے کے اثاثوں کی دستاویزات غائب ہونے کا انکشاف،قیمتی اثاثے من پسند لوگوں کو اونے پونے بیچنے کا فیصلہ ،دستاویزات غائب ہونے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان کا اندیشہ پیدا ہو گیا

سنی اتحاد کونسل کے 20مفتیوں نے اجتماعی شرعی اعلامیہ میں پنجاب اسمبلی سے منظور تحفظ خواتین بل کو قر آن و سنت سے متصادم قرار دے دیا،غیر شرعی بل کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، تحفظ خواتین بل کو نظر ثانی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجا جائے ۔ اجتماعی شرعی اعلامیہ

اسلام آباد، مسجد بنانے کے معاملہ پر دو گروپوں میں تصاد م ،پولیس نے بغیر مقدمہ چھ افراد کو پابند سلاسل کردیا