بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-27)

لاہور اورپاکستان میٹروبس پراجیکٹس کے فیڈر روٹس پر نئی بسیں چلانے کا فیصلہ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ،فیڈر روٹس پر بسیں چلنے سے شہریوں کو میٹروبس سٹیشنز پر آنے جانے کی سہولیات میسر آئیں گی:شہباز شریف، منصوبے کی تکمیل کے بعد ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے فیڈرروٹس پر بھی نئی بسیں چلیں گی، خود کار کرایہ سسٹم متعارف کرایا جا ئے گا،پنجاب حکومت نے منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچانے کی اعلی مثالیں قائم کی ہیں ،میٹروبس پراجیکٹس نے ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلاب برپا کر دیا ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین پنجاب حکومت کا ایک اور عظیم منصوبہ ہے،اورنج لائن میٹروٹرین کا شاندار منصوبہ شفافیت، معیار اور فن تعمیر کا اعلی شاہکار ہو گا،وزیر اعلی کا اجلاس سے خطاب

وفاق کی سکیورٹی کی صورتحال پر پنجاب کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار، ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلیپر بھی گفتگو،وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ کا دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کا عزم

نیب ملک سے بلا امتیاز احتساب کیلئے پرعزم ہے،چیئرمین نیب، نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے جامع اینٹی کرپشن حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب 2016ء میں اینٹی کرپشن سٹریٹجی پر عمل جاری رکھے گا،پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں نیب کے زیر تربیت افسران کی گریجویٹ تقریب سے خطاب

راولپنڈی، پولیس نے شہر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کر دیا

انڈین جھنڈا لہرانے والے کرکٹ کے شوقین نوجوان کی درخواست ضمانت منظور کرکے اسکی رہائی کا حکم دے دیاگیا

نواز شریف کیلئے مختلف قسم کی تین پشاوری چپل تیاری کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچا دی گئیں، وزیر اعظم کیلئے چپلوں کاتحفہ پشاور کے مقامی کاریگر کی جانب سے فراہم کیا گیا

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت، ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ،سو سے زائد افراد گرفتار مقدمات درج