بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-26)

چنیوٹ میں 15کروڑ ٹن عمدہ کوالٹی کے خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق، چینی،جرمن،کینیڈین اورآئرش سائنسدانوں نے وزیراعلیٰ کو پیشرفت کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی،وزیراعلیٰ کا خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق کی ابتدائی رپورٹ پر اطمینان اورخوشی کااظہار، زمین میں چھپے خزانے خام لوہے کا تخمینہ لگانے کیلئے اب تک انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے:وزیراعلیٰ

جو بل ادا نہیں کرے گا اس کی بجلی منقطع کر دی جائے گی،عابد شیرعلی،سیاستدان بڑے بڑے بجلی نادہندگان کی سفارش کرتے ہیں ،وزارت پانی و بجلی کے بعض منصوبوں پر صرف کاغذوں میں کام ہوتا ہے، بروقت فنڈز فراہم کئے جائیں تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرسکتے ہیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

وزیراعظم نوازشریف آج کراچی میں کینسر کے مریض انوار اللہ آفریدی سے ملاقات کریں گے ،نواراللہ آفریدی نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا

اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مولانا عبدالعزیز کی ضمانت میں سات مارچ تک توسیع

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس سربراہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی

شادی ہالوں سے خواتین کے پرس چرانے والے گروہ کا انکشاف،ایس ایس پی کی تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز پرس چور اور جیب تراش گروہ کیخلاف فوری اقدامات کی ہدایت،ذرائع

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہو گیا،تولہ سونے کی قیمت48ہزار550رو پے سے کم ہوکر48ہزار500روپے ہو گئی